لاک ڈاؤن کے درمیان متاثرین کے ساتھ کھڑی ہوئی اترپاڑہ تھانے کی پولیس ۔
ہگلی30/مارچ ( محمد شبیب عالم ) لاک ڈاؤن کی وجہ سے خاصے مشکلات و مالی بحران سے گزر رہے ہیں یومیہ مزدور قسم کے لوگ ۔ ایسے میں اس مشکل وقت میں انکے سامنے ہمدردی و محبت کا ہاتھ بڑھائے کھڑی ہوگئی ہے اتر پاڑہ تھانے کی پولیس ۔ ایسے غریب ضرورت مندوں کی پہچان کرکے انکے گھروں تک کھانے پینے کے سامان پہونچا دے رہے ہیں کنہائی پور پولیس پھاڑی کے انچارج پروشنجیت کرموکار انکے ساتھ چندن نگر پولیس کمشنریٹ کے اے سی پی iii مومیتاسین ۔ انہوں نے کہا کہ ان غریب ضرورت مندوں کے لئے چاول دال تیل آلو نمک کی خریداری کرکے ہم رکھے ہوئے ہیں اور روزانہ ان لوگوں کے ہاتھوں میں سونپ دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس پھاڑی کے تحت باروجیوی گرام کنہائی پور کالونی باگان پاڑہ شاستری نگر آدرش نگر کے علاقوں کے کل پانچ سو گھروں میں یہ خوردنی اشیاء تقسیم کی گئی ہے ۔ پروشنجیت کرموکار کا کہنا ہے کہ ہم اس پھاڑی کے ٹیم کو لیکر پورے علاقے کے غریب ضرورت مندوں کی ایک فہرست تیار کئے ہیں اور اسی حساب سے انکے گھروں میں یہ سامان پہونچا دے رہے ہیں ۔ ادھر اتر پاڑہ تھانہ کے آئی سی سوپرکاش پٹنائک نے کہا کہ یہاں چندن نگر کے پولیس کمشنر ہمایوں کبیر کے ہدایت پر یہاں تمام ضرورت مندوں میں چاول دال تیل آلو تقسیم کیا جارہا ہے ۔ آج اس متعلق ہمایوں کبیر نے کہا کہ چندن نگر پولیس کمشنریٹ کے تحت تمام تھانوں کے علاقے کے کل پچاس ہزار لوگوں کے درمیان ہم چاول دال تیل آلو نمک پہنچانے کا کام شروع کئے ہیں ۔ اسکے لئے علاقائی بڑے لوگوں سے مالی مدد بھی مل رہی ہے ۔ ابھی تک ہم لوگ دس ہزار غریب ضرورت مندوں میں کھانے کے سامان تقسیم کرچکے ہیں ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اسی ہفتے پچاس ہزار لوگوں کے درمیان یہ سامان پہونچا دینگے ۔
Comments
Post a Comment