بانسبیڑیاگنجس جامع مسجد کا صدر دروازہ نمازیوں کے لئے ہوا بند لوگوں سے گھرپر نماز ادا کرنے کی گزارش
ہگلی27/مارچ( محمد شبیب عالم ) کورونا وائرس اپنی پکڑ مظبوط کرتی جارہی ہے ۔ اسے دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت کے جانب سے جو احتیاطی تدابیر اپنانے کو کہے گئے ہیں ۔ اسکا لحاظ کرتے ہوئے جہاں راستوں پر لوگوں کو بھیڑ لگانے سے منا کیا گیا ہے ۔ اسی طرح سے مسجدوں میں بھی بھیڑ کو ختم کرنے کے لئے ایک ٹھوس قدم اٹھائے گئے ہیں ۔ اسکے لئے نمازیوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ لوگ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں ۔ آج بانسبیڑیا گنجس جامع مسجد کے امام و مسجد انتظامیہ کمیٹی نے ایک خصوصی میٹنگ کرکے فیصلہ لیا کہ جمعہ کی نماز حسبِ روایت ہوگی اذان بھی ہوگی مگر مسجد میں نماز صرف امام مذن اور مسجد کمیٹی کے ممبران ہی ادا کریں گے اور باقی باشندگان بانسبیڑیا مسجد میں نہ آکر اپنے اپنے گھروں میں جمعہ کی نماز کے بجائے ظہر کی نماز ادا کریں گے ۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ پنج وقتہ نماز بھی حسبِ معلوم ہوگا مگر نمازی حضرات مسجد میں نہ آکر اپنے گھروں میں ہی نماز اداکرلیں ۔ اس دوران مسجد کے امام نعمت اللہ رضوی نے خصوصی طور پر باشندگان بانسبیڑیا سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ آپ حضرات سے مخلصانہ گزارش ہےکہ کورونا جیسے خطرناک وائرس سے بچنے کے لئے حکومت کی جانب سے جو احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ جو احتیاطی تدبیر بتائے گئے ہیں ۔ اسکا خیرمقدم کرتے ہوئے ان باتوں پر عمل کرتے ہوئے بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنے صحت کا خیال رکھیں ۔ آج کورونا وائرس دنیا کہ کئی ممالک کے ساتھ ہمارے ہندوستان کو بھی کافی متاثر کیا ہے ۔ اس مہلک مرض کی وجہ سے پوری دنیا کے ساتھ اپنے ہندوستان میں بھی کئی لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں ۔ اور مزید جانیں نہ جائیں اس کےلئے جہاں پورے ہندوستان کے عوام احتیاطی تدابیر اپنا رہے ہیں ہمیں بھی اس پر عمل کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دینی چاہئے اور خود کو محفوظ رکھنے کے لئے ہمیں احتیاطی عمل کے طور پر گھروں میں رکھنے کہا گیا ہے اس پر سختی سے عمل کرنا چاہئے ۔ انکے علاوہ مسجد کے صدر علی اصغر حسین نے کہا کہ مسجد کمیٹی کورونا وائرس کے مدنظر یہ فیصلہ لی ہےکہ آج بروز جمعہ سے مسجد کے صدر دروازے نمازیوں کے لئے بند کردیئے جائیں گے ۔ جمعہ کی آذان ہوگی مگر نماز صرف تین سے چار لوگ ہی مسجد میں ادا کرینگے جن میں امام موذن اور خدام ۔ ساتھ ہی انہوں نے لوگوں سے گزارش کیا کہ آپ حضرات اپنے اپنے گھروں میں نماز ادا کریں گے ۔ ایسا ملک میں جان لیوا مرض کورونا وائرس کے وجہ کیا جا رہا ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ ہماری تھوڑی سی احتیاطی تدابیر کے بعد ہم اس مہلک مرض کی گرفت سے آزاد ہوجائیں گے پوری دنیا کے ساتھ ہمارا ہندوستان بھی آزاد ہوجائے گا اور پھر سے ہم جیسے نماز ادا کرتے تھے ویسے ہی کرنے لگیں گے ۔
Comments
Post a Comment