لاک ڈاؤن میں بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے والوں کے سائکل و گاڑیوں کی ہوا نکالی پولیس ۔
ہگلی28/مارچ ( محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے اترپاڑہ تھانہ کے تحت لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے پولیس کی سخت کاروائی بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے والوں کے گاڑی و سائکل کی ہوا کھولتے دیکھائی دی ۔ کوننگر پھاڑی کے آفیسر انچارج سنجئے چٹرجی اور اے ایس آئی سمیر مکھرجی کی رہنمائی میں آج دن بھر یہی کرتے دیکھا گیا انکے ساتھ درجنوں سوک وولنٹئیر بھی انکا اس کام میں ساتھ دیئے ۔ آج صبح سے ہی مختلف علاقوں میں گھوم کر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ یہ سلوک کیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی و ریاستی حکومت ملک بھر میں عوام کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے احتیاطی تدبیر کے طور پر یہ قدم اٹھائی ہے ۔ جس میں حکومت کے اربوں روپئے کا نقصان ہے ۔ لیکن لوگ ابھی بھی سنجیدگی سے کام نہیں لے رہے ہیں ۔ ملک میں جب سے ریل کا پہیہ چلنا شروع ہوا ہے اس پر مکمل طور پر حکومت کے جانب سے پچھلے ڈیڑھ سو برسوں میں کسی نے دیکھا ہے اور وہ بھی اتنے لمبے دنوں کے لئے ۔ اور ابھی بھی کہنا مشکل ہے کہ صرف 14اپریل تک ہی ریل کے چکے جام رہیں گے یا اسکی مدت اور بڑھ جائے گی ۔ ہاں اگر آپ نہیں مانیں اور اسی طرح سے گھروں سے غیرضروری طور پر باہر نکلتے رہے تو یقیناً لاک ڈاؤن کی مدت بڑھ جائے گی ۔ کیا آپ سب چاہتے ہو کہ ایسا ہو ؟ بلکل نہیں تو لاک ڈاؤن کی ہدایات کو مان لو اور گھروں میں رہو ۔ آپ سے میرے التجا گزارش ہے ۔ اگر آپ سب نہیں مانیں تو ہمیں آپ کے خلاف اور بھی سخت کاروائی کی اوپر سے ہدایت آجائے گی تب پھر نہ کہنا ۔
Comments
Post a Comment