بھدریشور میونسپلٹی کی رہنمائی میں مانکنڈو مینٹل اسپتال کی نئی عمارت کا کام شروع ۔

 ہگلی18/مارچ ( محمد شبیب عالم ) مانکنڈو پاگل خانہ ہگلی ضلع میں اپنی پہچان کا محتاج نہیں ہے مگر اسکی خستہ حالی سے لوگوں میں مایوسی پائی جاتی ہے ۔  لیکن اب اسکے وہ پرانے دن لوٹنے جارہے ہیں ۔ بھدریشور میونسپلٹی اسکی جدت کاری کے لئے سامنے آئی ہے ۔  یہاں بتانا ضروری ہوگاکہ بھدریشور میونسپلٹی کے سابق چئیرمین منوج اپادھیائے نے دو سال قبل ہی اس اسپتال کے لئے ٹھنڈے پینے کے پانی کی مشین لگانے کی منظوری دے چکے تھے اور اب موجودہ چئیرمین پرلے چکرورتی ایم آئی اور تمام کونسلر کی مشترکہ میٹنگ کے بعد اس اسپتال کے لئے نئی عمارت تعمیر کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے ۔ فلحال ایک منزلہ ہی بنایا جائے گا اور اسکے بعد آہستہ آہستہ کام ہوتے رہے گا ۔  آج اس معاملے میں اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ فلحال 65 مریض زیرِ علاج ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں مریضوں کے گھر والوں کے لئے بیٹھنے کی جگہ آؤٹ ڈور کے ساتھ پینے  کے پانی کا بھی بندوبست بھدریشور میونسپلٹی کے جانب سے کی جاچکی ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ نئی پرانی عمارت بلکل خستہ حال ہے ۔ نئی عمارت بن جانے پر مریضوں کے لئے سہولتیں بڑھ جائیں گی پھر اس اسپتال کے پرانے دن لوٹ آئیں گے ۔ واضح ہوکہ مانکنڈو مینٹل اسپتال ( پاگل خانہ ) 1932 میں کولکاتا میں قائم ہوا اور 1939 میں اسے وہاں سے منتقل کرکے ہگلی کے مانکنڈو اسٹیشن کے بلکل قریب لاکر قائم کیا گیا تب سے آج تک اسے مانکنڈو مینٹل اسپتال کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا