کورونا وائرس کےنام پرخوردنی اشیاء کو اونچے قیمتوں میں فروخت کرنے والوں پر سخت کاروائی ہوگی : سریش مشرا

 ہگلی21/مارچ ( محمد شبیب عالم ) آج پوری دنیا ایک طرف جہاں کورونا وائرس سے پریشان ہے لوگوں کا خوف بنا رہتا ہے کہ نہ جانے کب کیا ہوجائے ۔ اس سے بچنے کے لئے طرح طرح کی تدابیر میں لگے ہوئے ہیں وہیں ۔ منافع خور عام 
انسانوں کی روزمرہ کے ضروریات کی چیزوں پر من مانی طریقے سے قیمتیں بڑھا کر لوگوں کو لوٹنے میں لگے ہیں ۔ اچانک سے آلو پیاز کے علاوہ چاول دال کی قیمتوں میں بھی اچھال دیکھی جارہی ہے ۔ خریداروں کی قطار لگی ہوئی ہے ۔ لوگوں کو لگ رہا ہے کہ پورا بازار ہی اب بند ہوجانے والا ہے ۔ اسی بات پر چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا ایسے دکانداروں کے خلاف سخت لہزا اپنا تے ہوئے کہا کہ جو لوگ بھی اسطرح سے عوام کو لوٹنے و گمراہ کرکے ان میں خوف اور ڈر پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں اور اونچی قیمتوں میں سامان فروخت کررہے ہیں ۔ انہیں بخشا نہیں جائے گا اور انکے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی ۔    یہ باتیں آج چاپدانی میونسپلٹی کے تحت ڈلہوسی جوٹ مل گیٹ پر کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدبیر کے طور پر مزدوروں کے درمیان ماسک کی جگہ گمچھا تقسیم کرتے کہا ۔  انہوں نے اور کہا کہ کورونا وائرس سے خوفزدہ نہیں احتیاط کی ضرورت ہے ۔ اور احتیاطی تدابیر یہ ہے کہ منھ ڈھک کر رکھیں صاف صفائی کا خیال رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ماسک کی کالابازاری بڑھ گئی ہے ۔ ماسک میڈیکل اسٹوروں سے غائب ہوچکے ہیں ۔ اسی لئے ہم خصوصی طور پر جوٹ مل مزدوروں کے درمیان ماسک کی جگہ گمچھا تقسیم کررہے ہیں ۔ یہ مزدوروں کو بہت سارے کام میں آجائے گا ۔  گمچھا تقسیم کرنے کے دوران چئیرمین کے علاوہ چاپدانی میونسپلٹی کے نائب چئیرمین اور کئی کونسلر کو چہرے پر ممتاگوربو کا لوگو لگا رومال چہرے پر لگائے دیکھا گیا ۔ چئیرمین سریش مشرا نے بتایا کہ یہ گمچھا وہ اپنی خود کے جانب سے مزدوروں میں تقسیم کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج ڈیڑھ ہزار گمچھا تقسیم کرنے کے لئے لایا گیا تھا ۔ آئندہ چاپدانی میونسپلٹی کے تحت دوسرے جوٹ ملوں کے مزدوروں کے درمیان بھی یہ گمچھا تقسیم کیا جائے گا ۔  

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا