بانسبیڑیا بچالی کل کے نوجوانوں کا سراہنئے اقدام ضرورت مندوں میں کررہے ہیں راشن تقسیم

ہگلی28/مارچ ( محمد شبیب عالم ) کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاط کے طور پر لاک ڈاؤن جیسی تدبیر اپنائی گئی ہے ۔ جس کی وجہ سے راشن کی دکانیں کھلی تو ضرور ہیں ۔ مگر راشن خریدنے والوں کی اوقات نہیں ہے ۔ وہ اس لئے کہ زیادہ تر لوگ دن مزدوری کرنے والے لوگوں کا کام دھندا بند ہوچکاہے ۔ دو پیسے کی آمدنی ایک دم سے بند ہوگئی ہے ۔ ایسے میں ان بیچاروں کے سامنے کھانے پینے کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے اور یہ کتنے دن چلےگا کہنا مشکل ہے ۔ کل کارخانوں میں کام کرنے والوں کی حالت جب خراب دیکھائی دینے لگی ہے تو بھلا انکا کیا ہوگا جو یہاں وہاں جگاڑ کے کام کرکے زندگی گزارتے تھے ۔   ایسے ہی لوگوں کا خیال میں رکھکر بانسبیڑیا بچالی کل کے رہنے والے چند نوجوان آپس میں ملکر ایسے لوگوں کی خدمت میں جٹے ہوئے ہیں اور گزشتہ تین دنوں سے ہر روز سو ضرورت مندوں میں ڈھائی کیلو چاول ڈھائی سو گرام دال ایک کیلو آلو کے ساتھ کچھ تازہ سبزیاں تقسیم کررہے ہیں ۔  اس سے متعلق ان نوجوانوں میں محمد خورشید نے کہا کہ ہم چند دوست آپس میں ملکر کچھ ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کئے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ ہم آئندہ چودہ اپریل تک یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ۔ اس نے یہ بھی کہا کہ اس کے لئے ہم لوگوں نے کسی سیاسی پارٹی کی مدد نہیں لی ہے ہم لوگ جیبِ خاص سے یہ سامان مہیا کرتے ہیں اور رات کے اندھرے میں ہمیں لگتا ہے کہ کون لوگ ضرورت مند ہیں انکے یہاں جاتے ہیں اور انہیں یہ سامان سونپ دیتے ہیں ۔ ایسا کرکے ہمیں بےحد خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ اس نے اور کہا کہ اللہ تعالی سے ہم دعاگو ہیں کہ اس مہلک مرض سے ہم دنیا کے تمام لوگ خصوصی طور پر ہندوستان کے تمام لوگوں کو محفوظ رکھے اور جلد سے جلد اس بلا سے ہمیں نجات دلادے آمین ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا