لاک ڈاؤن کے درمیان پولیس کمشنر ہمایوں کبیر کی رہنمائی میں ضرورت مند میں راشن تقسیم غنی لوگوں سے کی مدد کی گزارش

 ہگلی28/مارچ ( محمد شبیب عالم )  چندن نگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر کی رہنمائی میں آج سیوڑا پھولی گوڑ باگان علاقے کے غریب ضرورت مندوں کے درمیان چاول آٹا دال تقسیم کی گئی ۔  شری رامپور تھانہ اور سیوڑا پھولی پھاڑی کی مدد سے آج پانچ سو خواتین کے ہاتھوں میں مقامی ایم پی کلیان بنرجی اور پولیس کمشنر ہمایوں کبیر راشن سونپ دیا ۔  اس دوران کلیان بنرجی نے کہا کہ ممتا بنرجی کی ہدایت پر پولیس یہ اقدامات کی ہے ۔ پولیس کی یہ کارکردگی تعریف کے قابل ہے ۔  اس دوران کمشنر ہمایوں کبیر نے کہا کہ پہلے فیج میں ہم چندن نگر کمشنریٹ کے تحت تمام تھانے کے علاقوں میں کم از کم پچاس ہزار غریب و ضرورت مندوں میں آٹا چاول دال تیل تقسیم کرنے کا عہد کیا ہے ۔  اس کے لئے یہاں کے رہنے والے بڑے مالدار پیسے والوں سے مدد لے کر اس کام کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ انہوں نے اور کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ہم " # ہیزٹیک نو ایمٹی اسٹومک " کے تحت لوگوں کو جوڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ یہاں بہت سارے لوگ مدد کا ہاتھ بڑھائے ہیں  ۔ فلحال میں انکا نام نہیں بتاؤں گا لیکن وقت آنے پر انکا نام ضرور بتاؤں گا ۔  ان میں سے زیادہ تر لوگ روپئے پیسے کی جگہ چاول  دال تیل دے دے رہے ہیں ۔  انکی مدد سے ابھی تک 70 ٹن چاول 65 ٹن آلو اور قریب 20 ٹن دال جمع کیا جاچکا ہے ۔ ابھی بھی لوگ دے رہے ہیں ۔  انہوں نے کہا کہ فلحال شری رامپور تھانہ کے تحت علاقوں میں دس ہزار ضرورت مندوں میں یہ تمام چیزیں پہونچائیں گے ۔ ڈانکونی میں سات ہزار لوگوں میں ۔ اترپاڑہ میں دس ہزار لوگوں میں ۔ بھدریشور میں پانچ سے 6 ہزار لوگوں میں چندن نگر میں پانچ لوگوں میں اور چنسورہ کے علاقے کے دس ہزار ضرورت مندوں میں ہم یہ راشن تقسیم کرنے جارہے ہیں ۔  انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ آپ لوگوں کے چینل اور اخبارات کے زریعے ان لوگوں تک یہ خبر پہونچانا چاہتا ہوں جو لوگ اس کار خیر میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ روپئے پیسے کے ساتھ چاول دال آٹا تیل اپنے اپنے گھر کے نزدیک پولیس پھاڑی یا تھانو میں دے سکتے ہیں  ۔ آپکی مدد سے کئی پریواروں کو زنگی مل جائے گی ۔ اس لئے کہ اچانک لاک ڈاؤن سے صورتحال بگڑ گئے ہیں جنکے پاس پیسے تھے وہ تو بازار کرلئے ۔ مگر جو دن مزدوری  کرنے والے رکشا چلانے والے تھے انکے سامنے بڑا چلینجز بن گیا ہے ۔ اور ابھی کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے کہ لاک ڈاؤن کب تک چلے گا ۔ اسکی جانکاری ہمیں ریاستی طور پر 31مارچ کو ہی معلوم ہوگی ویسے مرکزی حکومت نے تو آئندہ چودہ اپریل تک تاریخ مقرر کر رکھی ہے مگر ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا