رام نام لینے پر ہمیں ترنمول والے اگر روکا تو ہم انکے گھرکے سامنے مائک لگاکر دن بھر جئے شری رام بجائیں گے : سریش ساؤ
- Get link
- X
- Other Apps
ہگلی2/جون(محمد شبیب عالم ) رام نام تماشہ بنتے جارہا ہے ۔ پارٹی سلوگن بھول کر بس رام نام جپنے میں بضد ہیں اور ریاستی حکومت ہےکہ اس کو ان ایسی حرکت کرنے والوں سے الرجی کے چلتے ان میں اور جوش جنم لینے لگاہے ۔ گزشتہ کل بھی چوبیس پرگنہ کے کچڑا پاڑہ علاقے میں اسی بات کو لیکر بڑا بوال مچ گیا ۔ ترنمول وزراء کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔ کچھ اسی کا منظر آج ہگلی ضلع کے پولوا علاقے میں دیکھنے کو ملا ۔ بی جے پی والوں نے ترنمول پر الزام لگایا کہ " علاقے میں اگر رہنا ہے تو جئے شری رام کا نعرہ لگانا نہیں چلےگا " بس اسی بات پر اعتراض جتاتے ہوئے بی جے پی والے مظاہرہ شروع کردیئے ۔ آج دن کو گیارہ بجے کے قریب پولوا آکھنا موڑ سے JVL BOX (DJ) مائک کے زریعے جئے شری رام گانا بجا کر پورے علاقے میں جشن منائے اور مستی کیا ۔ اس مستی بھرے جلوس میں دو سو سے زائد بی جے پی کارکنان و حامی شامل ہوئے ۔ عورتیں بھی اس نعرے پر خوب جھوم و ناچ رہی تھیں ۔ اس جلوس کی رہنمائی ہگلی ضلع بی جے پی او بی سی مورچہ کے نائب سیکریٹری سریش ساؤ و نائب صدر راجیو ناگ ، منڈل کے صدر بمل رائے کررہے تھے ۔ اس دوران سریش ساؤ نے کہا کہ جہاں بھی ترنمول ہمیں جئے شری رام کہنے پر روک لگائے گی ۔ وہاں ہم اسی طریقے سے احتجاجی مظاہرہ کرینگے اور ضرورت پڑی تو انکے گھر کے سامنے بڑا سا دو باکس لگاکر دن بھی ایک ہی گانا بجائیں گے ۔ اس گانے کابول صرف اور صرف جئے شری رام ہوگا ۔
Comments
Post a Comment