موگرا تھانے میں سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا افتتاح ایس پی کے ہاتھوں ، بانسبیڑیا موگرا اور تریبینی پر نظر -

 ہگلی یکم جون (محمد شبیب عالم ) جسطرح سے روز بروز کرائم میں اضافہ ہورہاہے ۔ پولیس کے سامنے چلینج بھی بڑھ رہا ہے ۔ ایسے میں پولیس انتظامیہ بھی اپنی حکمت عملی تیز کردی ہے ۔   کچھ ایسے ہی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے موگرا تھانے کی پولیس اپنی دو آنکھوں سے نگرانی کے ساتھ اب 101 برقی آنکھ یعنی سی سی ٹی وی کیمرے لگائی ہے ۔ جس کی مدد سے قریب کے تین علاقے بانسبیڑیا ، موگرا اور تریبینی پر نظر رکھی جا سکے گی ۔    آج دن کو ہگلی رورل کے نئے ایس پی سکھیندو ہیرا اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد موگرا تھانہ کا معائنہ کرنے آئے ۔ اس دوران موگرا تھانہ کے او سی امیت کمار مترا انکا جم کر استقبال کیا ۔  اس موقعے پر ایس پی سکھیندو ہیرا کے ہاتھوں  موگرا تھانہ سی سی ٹی وی کنٹرول روم کا افتتاح کیا گیا ۔  امیت مترا نے ایس پی کو یہاں کے تمام سسٹم دیکھایا اور بتایا کہ فلحال کل 102 کیمرے یہاں لگائے گئے ہیں ۔    اس دوران نئے ایس پی بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں او سی کا شکریہ ادا کرتاہوں ۔ ساتھ ہی انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ عوام کی حفاظت اور نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرہ بہت ضروری ہے ۔ ہم عام لوگوں کو بھی کہتے ہیں کہ پولیس یا ضلع انتظامیہ اپنے طور پر عام لوگوں کے لئے تمام طرح کے حفاظتی اقدامات کرتی ہے ۔ لیکن کچھ جگہوں پر بہت حد تک ممکن نہیں ہو پاتا ہے ۔ ایسے میں ہم چاہتے ہیں کہ عام لوگ بھی اپنے گھر دکان مکان تجارتی مرکز تقریبات والی جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرہ ضرور لگائیں اس سے جرم کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ۔ ساتھ ہی کسی بڑی واردات پر بآسانی نظر رکھی جا سکتی ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ موگرا کنٹرول روم سے بانسبیڑیا موگرا تریبینی جیسے علاقوں پر نظر رکھی جائے گی ۔ موگرا کنٹرول روم میں ایک ماہ کا ڈاٹا محفوظ رہے گا ۔  ہم بہت جلد کچھ ایسا کرنے جارہے ہیں کہ جیسے ہم اس تھانے میں بیٹھکر تین علاقوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں ٹھیک اسی طرح سے ایک ہی جگہ بیٹھ کر ضلع کے تمام علاقوں پر نظر رکھی جاسکے ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ امیت مترا کی کارکردگی سے بےحد مطمئین ہوں ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا