ہم پہلے بھی ایک تھے آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ، سیاست اپنی جگہ اور مذہب اپنی جگہ دونوں کو ایک ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا : سریش مشرا



 ہگلی4/جون (محمد شبیب عالم ) ہرسال کی طرح امسال بھی چاپدانی میونسپلٹی کے تحت انگس میدان میں مقامی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا کے جانب سے دعوتِ افطار دی گئی تھی ۔ اس بار بھی تقریباً 2500لوگوں کو افطار کی دعوت دی گئی تھی ۔ جس میں علاقے کے ہر خاص و عام  کے علاوہ ایم پی کلیان بنرجی  سابق ایم ایل اے مظفر خان اور تمام کونسلر تشریف فرما تھے ۔ اس دوران سریش مشرا نے تمام لوگوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے علاقے میں جوش و خروش کے ساتھ ساتھ  پرامن ماحول میں عید منانے کی گزارش کی ۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کہاں کیا ہورہا ہے ۔ ہمیں نہیں دیکھنا ہے ۔ یہاں ہم پہلے بھی ایک تھے آج بھی ہیں اور آئندہ کل بھی رہیں گے ۔ انہوں نے موجودہ صورتحال پر کہا کہ سیاست اپنی جگہ ہے اور مذہب اپنی جگہ ان دونوں کو کبھی بھی ایک ساتھ نہیں جواڑ جا سکتا ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے چئیرمین سریش مشرا کو ڈھیر سارا مبارکباد پیش کیا ۔ بچے بھی ان سے خوب ملتے اور عید کی مبارکباد دیتے نظر آئے ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same