بنڈیل اسٹیشن پر ترنمول رہنماء کا خون ، بی جے پی کے غنڈوں نے گولی مارا ہے : اسیت مجمدار کا الزام

ہگلی29/جون (محمد شبیب عالم ) ریاست میں جرم رکنے کانام نہیں لے رہا ہے آئے دن کہیں نہ کہیں خون خرابا مار پیٹ کی خبریں سنی جارہی ہے ۔ آج ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے جسے سن کر 
مقامی لوگوں میں دہشت کے ساتھ غم و غصہ بھی پایا جارہا ہے ۔ ہگلی ضلع کے بنڈیل اسٹیشن پر ٹرین میں چڑھنے کے دوران شرپسندوں نے بلکل زیرو پوئنٹ سے ایک شخص کے سر پر گولی ماردیا ۔  پولیس و مقامی ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بنڈیل گرام پنچایت کی پردھان نیتو سنگھ کے شوہر دلیپ رام کو گولی ماردیا ۔ جو ریلوے میں ملازمت کرتے تھے اور ترنمول پارٹی ممبر بھی تھے ۔  تفصیلات  کے مطابق دلیپ رام روزانہ کی طرح آج بھی نئ ہٹی اپنے آفس کے لئے دن کو دس بجے بنڈیل اسٹیشن کے پانچ نمبر پلیٹ فارم سے ٹرین پر چھڑھ رہےتھے کہ پیچھے سی کسی نے سر پر گولی ماردی ۔ لوگوں نے انہیں زخمی حالت میں چنسروہ امام باڑہ صدر اسپتال پہونچا یا ڈاکٹروں نے انکی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے پہلے سی سی یو میں ڈالا ۔ مگر حالات بےقابو ہوتے دیکھ انہیں کولکاتا کسی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔ مگر ابھی شری رامپور تک ہی پہونچے تھے کہ انکی روح فناء ہوگئی ۔  اس معاملے میں پولیس  کا کہنا ہے کہ  ابتدائی  تفتیش  سے پتہ چلا  ہےکہ  یہ ایک منصوبہ  بند سازش کے تحت  قتل کی گئی ہے  ۔ موقعے پر چندن نگر کمشنر اکھیلیش چترویدی  آر پی ایف جا کر موقعے واردات کا جائزہ لیا ساتھ ہی ریل اسٹیشن کا سی سی ٹی وی فوٹیج برآمد کیا جارہا ہے ۔ اس معاملے میں کون ملوث ہیں پولیس تفصیلات فراہم کرنے میں جٹ گئی ہے ۔   لیکن ترنمول کے جانب سے بی جے پی پر الزام لگایا جارہا ہے کہ انہیں کے پالے ہوئے غنڈوں نے دلیپ کو گولی مارے ہیں ۔ حلانکہ اس الزامات کو سرے سے بی جے پی خارج کردی ہے اور کہا ہے کہ یہ قتل ترنمول کی آپسی گروہ بندی کی وجہ سے یہ واردات پیش آئے ہیں ۔  دلیپ رام پر گولی چلنے سے خاصے پریشان ترنمول مقامی ایم ایل اے اسیت مجمدار نے کہا کہ بی جے پی کا پولتو غنڈہ لالہ پاسوان دلیپ کو گولی مارا ہے ۔ اس کے خلاف اتوار کو بارہ گھنٹے کے لئے بنڈیل تجارتی بند کا اعلان کیا ہے ۔ اسیت مجمدار نے اور کہا کہ لالہ پاسوان کا بھائی برجو پاسوان لگاتار الیکشن کے پہلے سے علاقے میں جگہ جگہ بم اندازی کررہا ہے ہمارے لوگوں پر حملہ کررہا ہے ۔ اسکی شکایت سی پی اور بنڈیل او سی کو پانچ مہینے سے کررہا ہوں چاہیں تو آپ میرا موبائل دیکھ سکتے ہیں کہ میں کتنی دفعہ فون کال اور ایس ایم ایس کیا ہوں اسکے باوجود بھی انکی گرفتاری نہیں ہوئی ۔ پولیس اور ان غنڈوں کے درمیان روپئے کا کوئی لین دین ہے اسی لئے انہیں گرفتار نہیں کررہی ہے ۔ انہوں نے بی جے پی کی ایم پی لاکٹ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں بدمعاشوں کو لیکر لاکٹ الیکشن میں گھوم کر ووٹ مانگ رہی تھی اور آج کامیابی کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیلا کررکھ دی ہے ۔     اس معاملے میں ہگلی ضلع ترنمول کے صدر و ریاستی وزیر زراعت مملکت تپن داس گپتا نے بھی سخت لہجے میں پولیس اور آئی سی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ سب بی جے پی کی مدد کرنے میں لگے ہیں ۔ انہوں نے اور کہا کہ میں انہیں چوبیس گھنٹے کا وقت دے رہا ہوں اگر ٹھوس اقدامات ان مجرموں کے خلاف نہیں ہوا تو پھر ہم اپنی کاروائی شروع کریں گے ۔ انہوں نے گزشتہ کل کے معاملے میں کہا کہ بی جے پی یہاں کامیابی پانے کے بعد سے پورے ماحول کو گندہ کرکے رکھ دی ہے ۔ آئے دن جھوٹ موٹ کا ڈرامہ تیار کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے کے ساتھ علاقے بدامنی پھیلا کررکھی ہے ۔ یہ لوگ میرے خلاف لوگوں کو بھڑکارہے ہیں گھر کے سامنے دھرنا دیکر مجھے چوری میں ملوث بتا رہے تھے جسکی کی میں نے چنسورہ تھانے میں شکایت کی اس معاملہ میں تو لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔  کل اور آج کے معاملے سے متعلق دی دی ممتا بنرجی کو اطلاع کردی گئی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا