اسلام پاڑہ ہالٹ اسٹیشن کا افتتاح آئندہ یکم جولائی کو باشندگان بانسبیڑیا کا چالیس سالہ خواب پورا ہونے جارہا ہے ۔
کی ہے ۔ جو یہاں کے ہر خاص و عام کا گزشتہ چالیس برسوں کا خواب ہے جو پورا ہونے جارہا ہے ۔ گزشتہ 22جون کو مشرقی ریلوے کی جانب سے اشتہار شائع ہوا جس میں چیف پسنجر ٹرانسپوٹیشن منیجر کے جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ یکم جولائی کو بانسبیڑیا اور تریبینی اسٹیشن کے درمیان اسلام پاڑہ حالٹ اسٹیشن کی افتتاح ہوگی ۔ اس میں اور کہا گیا ہے کہ فلحال یہاں صرف ایک جوڑی ٹرین رکے گی ایک صبح کے وقت ڈاؤن ٹرین 37916 جو کٹوا سے چل کر یہاں 8:08 منٹ میں رکے گی اور ہوڑہ کے جانب جائے گی ۔ وہیں شام کے وقت ہوڑہ سے چلنے والی 37923 اپ اسلام پاڑہ اسٹیشن پر 7 بجکر 2منٹ پر رکے گی ۔ اس اشتہار کو پانے کے بعد لوگوں میں خوشی پائی گئی ۔ مگر وہیں زیادہ تر لوگوں میں مایوسی بھی دیکھی گئی ۔ اسکی وجہ پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ اشتہار پڑھ کر خوشی تو ہوئی ہے مگر یقین ابھی بھی نہیں ہورہا ہےکہ واقعی یہ اسٹیشن یہاں کے لوگوں کے لئے (مسافروں ) کے لئے چالو کردیا جائے گا ؟ کیا واقعی یہاں ٹرین مسافروں کےلئے رکے گی ۔ اس لئے کہ گزشتہ سات برسوں سے اکثر یہی سونا جاتارہاہے کہ فلاں تاریخ کو یہ اسٹیشن چالو ہوگا ۔ مگر اس دن جب ہم یہاں خوشی کے مارے آتے ہیں اور ہمارے سامنے سے ٹرین زوردار سیٹیاں بجاتے ہوئے نکل جاتی ہے اور پھر ہم مایوس ہوکر گھر کو چلے جاتے ہیں ۔ ایسا بہتوں بار ہو چکاہے ۔ اس لئے یکم جولائی کی یہ نئی افتتاحی تاریخ کو سن کر یقین نہیں ہورہا ہے ۔ یہاں مقامی لوگوں کی اس بات سے خود پر بھی شک ہونے لگاتھا کہ واقعی یہ یکم جولائی کے دن اس ہالٹ کا افتتاح ہوگا ۔ اس لئے کہ اسٹیشن کی حالت کو دیکھکر کوئی بھی نہیں کہے گاکہ یہ اسٹیشن چالو ہوگا ۔ اسی تذبذب میں ہوڑہ ڈیوژن کے سی پی آر او نکھل چکرورتی سے نمائندہ عوامی نیوز نے براہراست فون پر بات کیا اور اس افتتاحی معاملے سے متعلق بات کی تو انہوں نے کہا کہ بلاشبہ یکم جولائی کو اسلام پاڑہ حالٹ اسٹیشن کی افتتاح ہونے جارہی ہے ۔ ان سے پوچھا گیا کہ ابھی اسٹیشن کی صاف صفائی بھی نہیں ہےاور نہ ہی پلیٹ فارم درست ہیں ایسے میں افتتاح ؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی پانچ دن باقی ہیں وقت مکرہ پر سب ہوجائے گا ۔ ریلوے کے دوسرے ذراعے سے اطلاع ملی ہےکہ ابھی پارلیمنٹ سیشن چل رہا ہے اسی درمیان نیا بجٹ بھی آئے گا اور جو بھی کام ادھورے رہ گئے ہیں انکا نئے سرے سے ٹینڈر بھی ہوگااور یہی وجہ ہے کہ فلحال ایک جوڑی ٹرین چلائی جائے گی اس درمیان پلیٹ فارم کے کام بھی ہوتے رہیں گے ۔ ادھر اسٹیشن افتتاح کی خبر بانسبیڑیا کے ہر بڑے بھوڑے بچوں کی زبان پر بنی ہوئی ہے ۔ زیادہ تر لوگوں نے یہی کہا کہ اللہ کرے چاہے جیسے بھی ہو یہ اسٹیشن چالو ہوجائے ۔ یہاں اسٹیشن نہیں ہونے سے یہاں طلبا و طالبات کے علاوہ کولکاتا یا کسی دوسرے علاقے سے دوست احباب مہمان آنے سے کتراتے ہیں ۔ یہاں آمدورفت رفت کےلئے بہت بڑا مثلا ہونے کی وجہ سے بےروزگاری بھی زیادہ ہے ۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے بچیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے میں خاصی دشواریوں کا سامنا کرنا یڑتا ہے ۔ یہاں اسٹیشن قائم کرنے کے لئے گزشتہ چالیس برسوں سے یہاں کے بہت سارے لوگ بزرگ شخصیت اب جو ہمارے درمیان نہیں رہے سبھی نے اپنے اپنے طریقے سے تحریک چلایا ۔ مگر عملی شکل مغربی بنگال میں ممتا کی حکومت آنے کے بعد سے دیکھنے کو ملی ۔ 12اگست 2012 کو اس اسلام پاڑہ حالٹ (پہلے حاجی محمد محسن نام رکھا گیا تھا ) اسٹیشن کی سنگِ بنیاد اس وقت ترنمول کی نئی ایم پی ڈاکٹر رتنا دے ناگ کے ہاتھوں رکھی گئ ۔ اس دن سنگِ بنیادی تقریب میں مقامی ترنمول ایم ایل اے تپن داس گپتا اور اس وقت بانسبیڑیا میونسپلٹی کے چئیرمین رتھندر داس مودک جو (آج اس دنیا میں نہیں رہے ) تشریف فرما تھے ۔ اب بس سبھی کے زبان پر ایک ہی بات ہے کہ اللہ اللہ کرکے کسی بھی طرح اس دن یہ اسٹیشن مسافروں کے لئے چالو ہوجائے ۔ رہی بات ٹرین ایک جوڑی ہو یا دس وہ ہمیں امید ہے کہ پسنجرس کی تعداد اور ٹکٹ کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوگا تو یقین اور بھی ٹرینیں رکے گی ۔ لوگوں نے اور کہا کہ اگر یکم جولائی کو اسٹیشن چالو ہوا تو ہم باشندگان بانسبیڑیا کے لئے خوشی کتنی ہوگی ہم زبان سے بیان نہیں کرپارہے ہیں بس اس دن لوگ ہماری کیفیت دیکھیں گے ۔
Comments
Post a Comment