آئی آئی آئی ٹی کلیانی کے پہلے کنووکیشن میں 108 طلبا کو بی- ٹیک ڈگری سے سرفراز کیا گیا
کولکاتا‘24/جون، 2019:
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی کلیانی کے 2018 اور 2019 کے پہلے دو بیچوں سے 108 طلبا کو بروز اتوار (23 جون، 2019) کو منعقدہ پہلے سالانہ کنووکیشن کے دوران کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کورس میں بی- ٹیک ڈگری سے سرفراز کیا گیا۔
2018 بیچ کے شری اتول سہائے اور 2019 بیچ کے شری دھروبا مشرا ٹاپر ہوئے ہیں انہیں صدارتی انڈیا گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ کا مقصد ہے کہ جنسی تفریق سے بالا تر ہوکر لڑکیوں کی بھی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ لہٰذا 2018 بیچ کیلئے کماری گڈی پلی ہرشینی اور 2019 کیلئے کماری وسودھا کو ’’بہترین خواتین گریجویٹ‘‘ انعام سے سرفراز کیا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ نے 3 بہترین تعلیمی مظاہرہ کرنے والوں کو بھی انعام سے سرفراز کیا۔
اس موقع پر مغربی بنگال کے گورنر شری کیسری ناتھ ترپاٹھی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ انہوں نے طلبا کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں موثر نیٹ ورک گروپ کی ضرورت ہوتی ہے وہیں طلبا کی انفرادی صلاحیت کی شناخت بھی ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ طلبا اپنی محنت اور لگن سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔اس موقع پر صدر جمہوریہ، فروغ انسانی وسائل کے وزیر، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور دیگر اہم شخصیتوں کے ذریعہ طلبا کو نیک خواہشات پیش کی گئیں۔ آئی آئی ٹی کھڑگپور کے ڈائرکٹر پروفیسر پارتھا پراتیم چکرورتی ، جو آئی آئی ٹی کلیانی کے منٹر ڈائرکٹر بھی ہیں، انہوں نے اطلاع دی کہ انسٹی ٹیوٹ سے طلبا کو خصوصی طور پر ملازمت ملی ہے ۔ مذکورہ دونوں بیچوں سے 85 فیصد ملازمت اور تمام طلبا کیلئے صد فیصد انٹرن شپ کے مواقع حاصل ہوئے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی آئی ای ایس ٹی شیب پور کے اس وقت کے ڈائرکٹر پروفیسر اجے کمار رائے کے منٹر شپ کے تحت 21 مئی، 2014 سے آئی آئی ٹی کلیانی کا سفر شروع ہوا۔
108 Students Awarded B.Tech Degree in the first Convocation of IIIT Kalyani
..................
Comments
Post a Comment