چنسورہ بڑابازار میں چلی گولی ایک کی موت ، ترنمول یہاں اچھا ریزلٹ نہیں کرپائی ہے اسی لئے ہنگامے ہورہے ہیں لاکٹ چٹرجی کا الزام

ہگلی23/جون (محمد شبیب عالم ) پتہ نہیں ریاست مغربی بنگال کو کس کی نظر لگ گئی ہے ۔ ابھی ایک طرح حالات کچھ سنبھلنے میں لگے ہیں کہ دوسری طرف سے سے ناخوشگوار واقعہ کی خبر آجارہی ہے ۔
2011کی سیاسی تبدیلی کے دور میں بھی اسطرح کے صورتحال پیدا نہیں ہوئے تھے جیسا کہ 23مئی کے بعد سے مغربی بنگال میں دیکھنے سننے کو مل رہا ہے ۔ لوگوں میں خوف بڑھتے جارہا ہے ۔ خود کو لوگ غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں ۔ ہر کسی میں ایک ہی خوف بنا رہتا ہے کہ پتہ نہیں کب کہاں کیا ہوجائے ۔  ابھی کانکی نارہ جگتدل سندیس کھالی کا معاملہ ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ سنیچر کی رات ہگلی کے چنسورہ بڑا بازار میں رات کے قریب ساڑھے دس بجے اچانک گولیوں کی گڑگڑاہٹ سنی گئی ۔ جس میں ایک شخص کو گولی لگی ۔ مقامی لوگوں نے امام باڑہ صدر اسپتال پہونچا یا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ بتایا ۔   اس معاملے میں پولیس اور مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مرنے والے شخص کا نام منا عرف ہاتھ کاٹا منا ہے ۔ یہ بدنام زمانہ منا جسے ہاتھ کٹا مننا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔  ادھر چند برسوں سے یہ علاقہ چھوڑے ہوا تھا ۔  گزشتہ رات یعنی سنیچر کی رات قریب ساڑھے دس بجے بڑا بازار آزاد ہند کلب کے سامنے کچھ شرپسندوں کے درمیان آپسی جھڑپ ہوگئی جس میں مننا کو سینے اور پسلیوں میں گولی لگ گئی ۔  گولی چلنے کی خبر پاکر چنسورہ تھانے کی پولیس موقعے پر پہونچ گئی یہاں سے دو عدد کارتوس کے کھول برآمد کی اور منا کو اسپتال پہونچایا ۔  پولیس نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش اور موقعے واردات کی صورتحال دیکھ کر اندازہ لگتاہے کہ یہاں گینگ وار ہوا ہے ۔ پھر بھی پولیس پورے معاملے کی جانکاری لینی شروع کردی ہے ۔    اس معاملے میں ترنمول کارکن وجئے کہار نے بی جے پی پر الزام لگایاکہ بی جے پی والے آزاد ہند کلب کو قبضہ کرنے آئے تھے اور مجھے بھی مارنا چاہتے تھے ۔  اس واردات کے بعد سے علاقے میں ڈر و خوف کا ماحول بنا ہوا ہے ۔ علاقے میں پولیس سیکیوریٹی کا لوگوں نے مطالبہ کیا ۔  دوسری جانب ترنمول کے جانب سے لگائے گئے الزام کی تراشی کرتے ہوئے بی جے پی والوں نے کہا کہ یہ شرپسندوں کی لڑائی تھی بی جے پی کا اس سے کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے ۔   وہیں دوسری جانب آج شیاما پرساد مکھرجی کی برسی کے موقعے پر مقامی بی جے پی ایم پی لاکٹ چٹرجی پہونچی تھیں ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں کے سوال پر کہا کہ بانکوڑا اور بھانٹ پاڑہ میں چلی گولیوں کی سی بی آئی انکوائری کرواںگی ۔  لاکٹ آج یہاں اپنا ایک پارٹی دفتر کا بھی افتتاح کی ۔  انہوں نے چنسورہ بڑا بازار میں چلی گولی کے معاملے میں کہا کہ ترنمول یہاں اچھا ریزلٹ نہیں کرپائی ہے لوک سبھا الیکشن میں اسی لئے ان سب جگہوں کو ٹاگیٹ کر رہی ہے ۔ بانکوڑا بھانٹ پاڑہ اور چنسورہ ان تمام جگہوں پر بی جے پی کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور الٹا بدنام بھی کیا جارہا ہے ۔   اس پورے معاملے میں عام لوگوں سے بات کی گئی تو لوگوں نے ڈر و خوف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 23مئی سے ریاست میں جو صورتحال پیدا ہوا ہے ۔ ایسا پہلے کبھی بھی کسونے مغربی بنگال کی سرزمین پر ہوتے نہیں دیکھا تھا ۔ لوگوں نے بھانٹ پاڑہ کے اس منظر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بلو سفید کپڑوں میں ریف اور پولیس محفوظ نہیں دکھی اودھے منھ گرتے پڑتے جان بچاتے ہوئے بھاگ رہی تھی تو بھلا ہم تو عام انسان ہیں ہمارا کیا ہوگا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا