رسڑا میونسپلٹی کی پلاسٹک کی تھیلی کے خلاف بیداری مہم ، بازوں میں جوٹ کے تھیلا تقسیم کیا ۔

 ہگلی29/جون(محمد شبیب عالم ) پلاسٹک کا استعمال ایک مصیبت بنتا جارہا ہے ۔ لیکن لوگوں کے ساتھ ساتھ دکاندار بھی اسکے عادی ہوگئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ لوگ آنکھیں بند کئے بازار بغیر جھولا تھیلا کے نکل جاتے ہیں اور پلاسٹک کی تھیلیاں بھرکر سامان تو گھر ضرور لاتے ہیں مگر ان تھیلیوں کو اپنے گھر کے قریب ڈرین نالوں میں پھینک دیتے ہیں اور اسکا نتیجہ یہ ہوتاہے کہ ڈرین نالہ جام ہوجاتا ہے ۔ پانی کی نکاسی کا مسلہ سامنے آجاتا ہےاور جب علاقے میں پانی جم جاتاہے تو الزام اسکا سیدھے میونسپلٹی اور اسکے انتظامیہ پر لگتا ہے اور پھر لوگ اسکے خلاف میں راستے پر اتر آتے ہیں ۔   یہ باتیں آج رسڑا میونسپلٹی کے نائب چئیرمین زاہد حسن خان نے کہا ۔ آج رسڑا کے مختلف بازاروں میں جاکر انہوں نے دکانداروں کو جوٹ کی تھیلیاں پیش کئے اور کہا کہ آپ دکانداروں سے گزارش ہےکہ جسطرح سے آپ پلاسٹک کی تھیلیاں خریداروں کو دھڑلے سے دیتے ہو اب اسے بند کردو اور جوٹ کے تھیلے میں سامان فروخت کرو ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیداری مہم ہم گزشتہ ہفتہ سے شروع کئے ہیں اور چار ہفتہ تک چلائیں گے ۔ دکانداروں کے علاوہ خریداروں سے بھی گزارش ہےکہ وہ پلاسٹک کی تھیلیاں استعمال سے پرہیز کریں ۔ چار ہفتہ بعد رسڑا میونسپلٹی پلاسٹک کی تھیلی استعمال کرنے والوں کے خلاف فائن لگائے گی جو ایک موٹی رقم کی شکل میں ہوگی ۔ اسی لئے آپ سب سے گزارش ہےکہ آہستہ آہستہ اس بری عادت کر ترک کرکے جوٹ کے تھیلے استعمال کریں ۔ یہ صحت کے لئے بھی ضروری ہے اور معاشرے و علاقے کی صاف صفائی کےلئے بھی ۔ اب برسات بھی شروع ہوچکی ہے ۔ اس دوران پانی نکاسی ایک اہم مسلہ بن جاتا ہے ۔ ایسے میں آپ لوگوں کے جانب سے ہمیں سپورٹ نہیں ملاتو ہم بھلا علاقے کی صفائی پر کتنا کامیاب ہونگے ۔  اس مہم میں زاہد حسن کے علاوہ کافی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے حصہ لیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا