ترنمول وزراء کو دیکھ کر بی جے پے والوں نے پھر جئے شری رام کا نعرہ لگایا ، پولیس کے ساتھ ہوئی جھڑپ


کچڑاپاڑہ            یکم جون (محمد شبیب عام )  بی جے پی والے اپنی حرکت سے باز نہیں آرہے ہیں ۔ جیسے کسی پاگل کو دیکھ کر انکے پیچھے ہو لا لا کرتے اکثر بچوں کو دیکھا جاتا ہے ۔ ٹھیک اسی طرح سے ترنمول کانگریس کے کسی بھی وزراء کو دیکھتے ہی بی جے پی والے بلکل مزاقیا انداز میں " جئے شری رام " کا نعرہ لگانے لگے ہیں ۔ سب سے بڑی افسوس کی بات ہے کہ ریاستی وزیر اعلیٰ کو دیکھتے ہی کچھ اسی طرح کی حرکت کئے تھے ۔  انکی حرکت سے ایسا لگ رہا ہے کہ  رام پرس اتم نہیں بلکے رام کا نام مزاق بن گیا ہو ۔     آج کچڑا پاڑہ میونسپلٹی کے تحت پانچ نمبر وارڈ کی ترنمول رہنما آلو رانی سرکار کے گھر پر بارک پور لوک سبھا اور بیج پور علاقے کے حالات کو دیکھتے ہوئے ایک گھریلوں میٹنگ بلائی گئی تھی ۔ اس میٹنگ میں ریاستی وزیر خوراک جیوتی پریاملک ، وزیر دمکل سوجیت باسو  ایم ایل اے نرمل گھوش  تاپس رائے اور دیگر اہم لیڈران ۔   پولیس اور مقامی زرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ لوگ جب یہاں میٹنگ میں آرہے تھے اس دوران انکو نشانہ بناکر جئے شری رام کا نعرہ بلند آواز میں لگایا گیا اور انکے پیچھے پیچھے لگاتار پیچھا کرتے ہوئے نعرے بلند کئے جارہے تھے ۔  ان لوگوں نے اس قدر حرکت کیا کہ ترنمول والے غصے میں آگئے ۔  پولیس طلب کرلیا گیا مگر پولیس کے سامنے وہی حرکت جاری تھی ۔ پولیس کسی بھی طرح سے حالات کو قابو میں کر نے کی کوشش کی مگر وہ لڑائی جھگڑے پر اتر گئے اور پولیس کے ساتھ الجھ گئے ۔  اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس لاٹھی چارج کردی اور انہیں وہاں سے بھگادی ۔  ترنمول کانگریس کے وزراء کسی بھی طرح میٹنگ والی جگہ پر پہونچ گئے ۔ مگر بی جے پی والے سخت جان نکلے ۔  میٹنگ ختم کرکے جیسے ہی ترنمول کے وزراء اور ممبران باہر نکلے اسی وقت پھر سے بی جے پی والے یکجا ہوگئے اور اسی حرکت کو دہرانے لگے ۔  اس بار پولیس سونچ رہی تھی کہ کسی بھی طرح سے انہیں قابو میں کرلے ۔ مگر ایسا نہیں ہوسکا اور احتجاجیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی ۔  حالانکہ کہ پولیس نے کسی بھی طرح ترنمول وزراء کو وہاں سے صحیح سلامت باہر نکال لیا ۔ انکے واپس جانے کے بعد بی جے پی والے تھوڑے ٹھنڈا ہوئے مگر پولیس کی مخالفت میں کچڑا پاڑہ ریلوے اسٹیشن پر جاکر ریل آمدورفت روک دیا اور پولیس کے ساتھ ریاستی حکومت کے خلاف جم کر احتجاج کئے اور پندرہ منٹ بعد خود ہی اسٹیشن سے مظاہرے ہٹالئے ۔    ادھر انکی حرکت سے عام لوگوں میں خاصی ناراضگی پائی جارہی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same