عید محبت کے پیغام کا دن ہے آیئے ہم سب ہندو مسلم ایک ہوکر خوشیاں منائیں : زاہد حسن خان

 ہگلی 3/جون (محمد شبیب عالم ) کچھ لوگ دھرم ذات مذہب کے نام پر لڑنے لڑانے کی بات کرتے ہیں اور یہ کلچر کچھ دنوں سے مغربی بنگال میں بہت ہی تیزی کے 
ساتھ شروع ہوگیا ہے ۔ مگر اسی درمیان کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو محبت اور نفرت کے نقصان و فائدے کو سمجھتے ہیں ۔ پڑوسی کے گھر میں آگ لگتی ہے تو دھنوان دوسرے پڑوسی کے آنکھ میں بھی جاتی ہے اور تکلیف اتنا ہی جھیل نا پڑا تاہے ۔ اسی لئے آپسی نا اتفاقی کو ختم کرکے محبت باٹیں ۔ اسی سوچ کو آگے بڑھاتے ہوئے رشڑا تھانہ ایک چھوٹی سی دعوتِ افطار کی تقریب منعقد کی جس میں علاقے کے کئی اہم شخصیات شرکت کئے ۔ افطار بعد ایک چھوٹی سی امن میٹنگ رکھی گئی ۔ جہاں آپسی محبت قومی یکجہتی کو بڑھاوا دینے کی باتیں کی گئی ۔  او سی پربیر دتو نے اس دعوت میں آنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔ ساتھ ہی بہتر و خوشگوار ماحول میں عید منانے کی گزارش کی اور اپنے جانب سے بھی قانون انتظامات بہتر رکھنے کا بھی یقین دلایا ۔ اس تقریب میں رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین  نائب چئیرمین کے علاوہ بہت سارے یہاں کے اہم شخصیات شامل تھے ۔ نائب چئیرمین بھی اپنی مختصر سی تقریر میں کہا کہ عید محبت کے پیغام کا دن ہے ۔ آیئے ہم سب ذات دھرم ملکر عید منائیں اور آپسی نا اتفاقی کو ختم کرتے ہوئے قومی یکجہتی کی مثال بنیں  ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same