رام کا نام لیکر دنگاکرنا مطلب ہندو دھرم کو بدنام کرناہے اور یہ کام بی جے پی کھلے عام کررہی ہے : سریش مشرا
ہگلی20/جون (محمد شبیب عالم ) ممتابنرجی کی گاڑی رام کارتھ نہیں جسے دیکھ کر جئے شری رام کا نعرہ لگارہے ہیں بی جے پی والے ۔ یہ باتیں آج چاپدانی میں ایک تقریب کے دوران چاپدانی میونسپلٹی کے چئیرمین سریش مشرا نے کہا انہوں نے رام نام کے غلط استعمال پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج بی جے پی والے گلی محلے بس ٹرین میں اکثر جئے شری رام کا نعرہ لگاتے اور نازیبا حرکات کرتے نظر آرہے ہیں ۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا وہ واقعی رام کے چاہنے والے ہیں ۔ کیا رام نے یہڑسکھا یاہے ۔ رام کے نام پر لوگوں کو للکارنا اور دنگا کرنا مطلب ہندو مذہب کو بدنام کرناہے اور ابھی مغربی بنگال میں ہندوؤں اور ہندو مذہب کو بدنام کرنے کا کام بی جے پی کررہی ہے ۔ انہوں نے اور سخت لہزا میں کہا کہ میرے خلاف بھی افواہیں پھیلائی جارہی ہے کہ میں بی جے پی میں شامل ہونے جارہا ہوں ۔ میں ان افواہیں پھیلانے والوں سے کہتا ہوں کہ وہ ہمت ہے تو سامنے آئیں ۔ میں ان کو اتنا ضرور بتانا چاہتا ہوں کہ میں آزاد امیدوار سے کونسلر بنا پھر چئیرمین بنا اور تب پارٹی میں شامل ہواہوں ۔ میں ترنمول تھا ترنمول ہوں اور رہونگا اور اگر پارٹی بدلنے کی نوبت آگئی تو میں خاموش گھر میں بیٹھوں گا اس لئے کہ میرے خون میں خرابی نہیں ہے ۔ جنکا خون خراب ہوتا ہے وہی پارٹی بدلتے رہتے ہیں ۔ سری رامپور لوک سبھا سے ترنمول کانگریس کے بینر پر تیسری مرتبہ کامیاب ہونے والے ایم پی کلیان بنرجی یہاں تشریف لائے تھے انہیں چئیرمین کے علاوہ تمام کونسلروں نے انہیں بڑے سے پھول کے ہار میں لپیٹ لیا اور ڈھیر ساری مبارکباد دیئے ۔ تقریب کے آخر میں کلیان بنرجی تقریب میں شامل لوگوں کے ساتھ اپنے لوک سبھا کے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔ ساتھ ہی ممتا بنرجی کی ترقیاتی کاموں کو گنوائے ۔ انہوں نے بھی بی جے پی کی حرکت پر اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بدولت نہیں بلکہ لوگوں میں نفرت جہر گھول کر عام لوگوں کو دو حصوں میں تقسیم کر کے ووٹ حاصل کر کے مغربی بنگال کے اقتدار میں آنا چاہتی ہے ۔ مگر وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوگی ۔ اس لئے کہ نفرت کی سیاست کی عمر نہیں ہوتی ہے ۔ انہیں اس حرکت کے لئے بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے ۔
Comments
Post a Comment