زعفرانی رنگ میں رنگ گیا کؤگاچھی ایک نمبر پنچایت ترنمول کے کل 24ممبران ارجن سنگھ کا ہاتھ پکڑا

 چوبیس پرگنہ /یکم جون ( محمد شبیب عالم ) ترنمول کانگریس میں ٹوٹ پھوٹ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ آج یہاں کؤگاچھی ایک نمبر پنچایت کے تمام ترنمول کانگریس کے پنچایت ممبران ارجن سنگھ کے ہاتھ پکڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔ اسطرح سے ایک ہی جھٹکے میں یہ پنچایت ترنمول سے بدل کر بی جے پی کے رنگ میں رنگ گیا ۔   اس دوران ارجن سنگھ نے کہا کہ اس پنچایت کے ترنمول ممبروں میں سے پہلے ہی ایک میرے ساتھ آگئے تھے اور آج باقی کے 23ممبران بھی ایک ساتھ ترنمول کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے ۔ یہ میرے لئے فخر کی بات ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں جو جس عہدے پر پہلے سے تھے ۔ وہ سب اپنے اپنے عہدے پر قائم رہیں گے ۔  انہوں نے اور کہا کہ میں یہاں کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھ پر یقین کرتے ہوئے مجھے کامیاب بنایا میں بھی ان کے یقین پر کھرا اترونگا اور جسطرح سے مودی جی کا اعلان ہے ترقیاتی کام کو انجام دینے کا ۔ انکے حکم کو مانتے ہوئے میرا پہلا کام یہ ہوگاکہ میں سب سے پہلے اس گرام کی ترقی کے لئے کام کروں ۔     اس درمیان یہاں کی پردھان چیتالی کرموکار نے کہا کہ ہم پہلے بھی ارجن سنگھ کے ساتھ تھے اور آج پھر ہم انکے ساتھ ہو لئے ۔ وہ جہاں جائیں گے ہم انکے ساتھ جائیں گے ۔ انکے بغیر ہماری سیاست ادھوری ہے ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا