بی جے پی کو ووٹ دینے کا کیا انجام ہے اب تو کچھ لوگوں کو پتہ چل گیا ہوگا : کلیان بنرجی

 ہگلی24/جون (محمد شبیب عالم ) شری رامپور لوک سبھا سیٹ سے تیسری بار کامیاب ہونے والے ترنمول کے قدآور رہنماء کلیان بنرجی کو مبارکبادی تقریب کے لئے رسڑا میونسپلٹی کی جانب سے 
چاربتی موڑ کے قریب ایک جلسہ منعقد کی گئی تھی ۔ اس تقریب میں چئیرمین وجئے ساگر مشرا نائب چئیرمین زاہد حسن خان کے علاوہ کونسلرس اور ترنمول کارکنان و حامیوں نے کافی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے کلیان بنرجی کو تیسری کامیابی پر مبارکباد پیش کیا ۔ چئیرمین اور نائب چئیرمین پھولوں کا گلدستہ مومینٹو دیکر کلیان بنرجی کی حوصلہ افزائی کئے ۔ چئیرمین اور نائب چئیرمین کلیان بنرجی کے شان میں افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے ڈھیر ساری تعریفیں کی ساتھ ہی ریاستی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی کی جانب سے کئے گئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کیا ۔ اس کے بعد کلیان بنرجی اپنی مختصر سی تقریر میں سب سے پہلے تقریب میں شامل تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی تیسری کامیابی پر اپنے حلقہ کے تمام ووٹروں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے ایک اور دلچسپ بات بنت ہی بہتر انداز میں کہا کہ میں شکریہ انکا ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے تیسری مرتبہ کامیاب بنایا ۔ ساتھ ہی انکا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا ۔ اس لئے کہ یہ انکی غلطی نہیں ہے وہ کسی کے بہکاوے میں مجھے ووٹ نہیں دیئے ہیں ۔ لیکن میں ان تمام لوگوں کے لئے کام کرتے رہونگا جو میرے حلقے سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے کہ ہم ہماری پارٹی ممتا بنرجی کی حکومت لوگوں کو توڑنے کے لئے نہیں جوڑنے کا کام کرتی ہے ۔ ترنمول نفرت کی سیاست نہیں کرتی  ترنمول غریبوں کی پارٹی ہے اور غریبوں سے ہی یہ پارٹی ہے جسے ہم ماں ماٹی  مانس کے نام سے بھی جانتے ہیں ۔  انہوں نے ریاست کے کچھ جگہوں پر صورتحال بگاڑنے کا ذمہ وار بی جے پی کو بتاتے ہوئے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نفرت کی سیاست زیادہ دنوں تک نہیں ٹکتی ہے ۔ انہوں نے اور کہا کہ اب تو وہ لوگ سمجھ ہی چکے ہونگے کہ۔بی جے پی کو ووٹ دینے کا انجام کیا ہوتاہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہاں کے لوگوں کی غلطی نہیں ہے بلکہ یہ انکی چکنی چپڑی باتوں میں آکر بہک گئے تھے ۔ میں ایک بات اور کہونگا کہ بی جے پی ایسا کرکے سوچ رہی ہے کہ بنگال دخل کر لینگے تو انکی سوچ غلط ہے وہ ابھی ایک مہینے میں ہی اپنی اوقات دکھا چکےہیں آج اگر ووٹ ہوا تو انکا زمانہ ضبط ہوجائے گا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا