کٹ منی کا قہر جاری اب چندننگر کے سابق کونسلر کے خلاف پورے علاقے میں فلیکس ممتا بنرجی کے اس فیصلے کو بی جے پی والے بھی سراہ رہے ہیں ۔

ہگلی22/جون (محمد شبیب عالم ) کٹ منی یعنی گھوس خوری کولیکر پورے ریاست میں ہڑکمپ اس دن سے مچا ہواہے جب سے ریاستی وزیر اعلیٰ کولکاتا میں ریاست کے تمام کونسلروں کے ساتھ میٹنگ کی اور اس میٹنگ میں انہوں نے کہا تھا کہ ریاست میں ترنمول کی حالت بگڑنے کی وجہ کٹ منی لینے والے کونسلرس ہیں جو عوامی خدمات انجام دینے کے لئے عام لوگوں سے گھوس لئے ہیں ۔ اس دن انہوں نے اور کہا کہ جس نے بھی کٹ منی لیا ہے وہ جلد سے جلد لوٹا دو ورنہ انجام اچھا نہیں ہوگا ۔ ساتھ ہی اس دن انہوں نے ایک ویبسائٹ میل آئی ڈی کے ساتھ ایک خصوصی نمبر بھی جاری کیں اور بولی کے ریاست کے لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ جہاں جس علاقے میں کٹ منی جو کونسلر لئے ہیں انکی شکایت یہاں کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے اور کہا کہ میری باتیں جنہیں بوری لگتی ہیں وہ پارٹی چھوڑ کرجاسکتے ہیں اور یاد رہے یہاں سے جانے کے بعد دوبارہ اس پارٹی میں اینٹری نہیں ہے یاد رکھنا ۔ پارٹی میں رہیں تو ترنمول کو بدنام نہ کریں اپنی گندی حرکتوں سے ۔        ممتابنرجی کے اس اعلان کے بعد سے ہی ریاست کے مختلف علاقوں میں آئے دن کٹ منی وصول کرنے والے کونسلرس لیڈران کے خلاف عوام راستے پر اتر آئے ہیں اور صورتحال ایسا پیدا کردیئے ہیں کہ بہت سے لیڈران عام لوگوں کا رویہ دیکھتے ہوئے رقم واپس بھی کرنے لگے ہیں ۔  اسی معاملے میں آج چنندنگر کارپوریشن کے علاقے میں بھی کونسکر کہ خلاف لوگ احتجاج میں اتر گئے ہیں اور جگہ جگہ پوسٹرز بینرز  فلیکس بھی لگادیئے ہیں ۔  ویسے ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ چندننگر کارپوریشن بدعنوانی کے معاملے میں پہلے سے ہی سرفہرست ہے ۔ یہاں بہت پہلے سے ہی بورڈ معطل کردی گئی ہے ۔ جسکی وجہ سے یہاں فلحال کوئی کونسلر نہیں ہیں سب سابق ہوچکے ہیں ۔ اب کٹ منی کے خلاف یہاں پانچ نمبر وارڈ کی کونسلر سوپرنا منڈل کے خلاف روپیہ واپس کرنے کا بینر فلیکس لگایا دیاگیا ہے ۔  اس معاملے میں جب ان سے پوچھا گیا تو انکا جواب تھا کہ اگر ثابت ہوگیا کہ میں کٹ منی وصول کی ہوں تو سیاست چھوڑ دونگی ۔  دوسری جانب علاقے کی بی جے پی اور دوسری جماعت کے سیاسی لیڈران ممتابنرجی کی اس کارکردگی کو سراہنئے اقدام بتا کر تعریفیں کررہے ہیں اور سوپرنا کے خلاف کٹ منی لینے کا الزام لگاتے ہوئے جلد سے جلد اس رقم کی واپسی کا مطالبہ کررہےہیں ۔  ممتا بنرجی کی جانب سے لئے گئے اس فیصلے کو انہیں کی پارٹی کےلوگ غلط کہتے ہوئے ناراضگی ظاہر کررہے ہیں مگر کھلے عام نہیں پردے میں رہکر ۔ جبکہ وہیں عام لوگ ممتا بنرجی کے اس فیصلے سے خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور بھی کہہ رہے ہیں کہ اسی بہانے اس پارٹی سے انکا صفایا ہوجائے گا جو مجبور لاچار غریب اور ضرورت مندوں سے غیرقانونی طور سے رقم وصولی کررہے تھے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا