کیااب رکے گی اسلام پاڑہ حالٹ پر ریل نئ ایم پی کے آنے سے بانسبیڑیا کے عوام کی امیدیں بڑھی ۔
ہگلی 21/جون ( محمدشبیب عالم ) ہگلی ضلع کے بانسبیڑیا میں اسلام پاڑہ ریل گیٹ کے قریب حالٹ اسٹیشن کا مطالبہ برسوں برس سے چل رہا تھا محازی حکومت کے جانے کے بعد ممتا حکومت مطالبہ کو مانتے ہوئے گزشتہ 2012 میں اسٹیشن کی تعمیری بنیاد رکھی اور آج اشٹیشن کا کام قریب قریب 90فیصد مکمل ہوچکی ہے گارڈ وال کے لئے بھی چھ ماہ قبل ہی ٹینڈر بھی دیئے جا چکے ہیں مگر نہ جانے کس بدذات کی نظر لگی ہے کے آج بھی یہاں ریل نہیں رکتی ۔ ایک مکمل اسٹیشن ہونے کا تمام تر کارروائی و قواعد مکمل ہوئے آج دوسال کا وقت گزر چکا ہے مگر اس حالٹ اسٹیشن پر ریل روکنے کا اعلان ابھی تک نہیں ہو سکا ۔ مقامی لوگ ہر صبح اٹھکر یہی سونچتے ہیں کہ شاید آج یہاں ریل رکنے کا اعلان ہوجائے مگر شام تک انتظار کہ بعد لوگ مجروح ہوجاتے ہیں اور پھر سے اگلے صبح کا انتظار کرنے لگتے ہیں ۔ 2012 میں جب اسکی بنیاد رکھی گئی تھی اس وقت مقامی ایم پی ڈاکٹر رتنا دے ناگ اس بنیاد کو عید کی پیشگی تحفہ قرار دی تھیں ۔ مگر آج 2017 کا زمانہ آگیا تحفہ ملنے سے رہا ۔ اب مقامی لوگوں میں اسکی وجہ سے بے زاری پائی جارہی ہے ۔ اہسا کیوں ہو رہاہے یہ جاننے کے لئے جمیعت علمائے ہند شاخ بانسبیڑیا بھی جدوجہد میں لگ گئی ہے اور متعدد بار ہوڑہ ڈیوزن کے ڈی آر ایم کو عرصدات دستخطی مہم کی شکل میں دے چکے ہیں مگر جواب آج بھی صفر ہے فیکس کے زریہ ہندوستانی وزیر ریل سریش پربھو کو بھی شکایت کرچکے ہیں ۔ادھر حاجی محمد محسن حالٹ اسٹیشن چالو ہونے میں تاخیر کے سبب مقامی لوگوں میں ریاستی حکومت کے تعین ناراضگی شروع ہوتے دیکھا ئی دےنے لگی ہے لوگوں کا کہناہے کہ یہ حکومت بھی محاجی حکومت کی طرح عوام کو رجھانے میں لگی ہے خاص طورپر مسلمانوں کو وزیراعلیٰ وزارت کی کرسی پر بیٹھتے ہی اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دینے کا اعلان کردیا مگر سیوائے سرکاری دفاتر پر اردوکی تختی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہوا ۔ صرف امداد فراہم کئے جارہے ہیں بہالی ہم سے کوسوں دور رکھی گئی ہے ۔ لوگوں نےمزید کہا کہ اگر حالٹ اسٹیشن کا نام کسی غیر مسلم سخصیت کے نام پر ہوتا تو شاید بہت پہلے اس حالٹ پر ریل رکنے کی کاروائی شروع ہو چکی ہوتی جیسا کہ اسی ریل روٹ پر دھرتی گرام اسٹیشن کے بعد ایک حالٹ اسٹیشن نندائی گرام کے نام سے دوسال قبل تعمیری کام شروع ہوئی اور آج وہاں ریل کی آمدورفت بہال کردی گئی ہے فی الحال صبح کی دو عدد اور شام کو دو عدد گاڑیاں رکتی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نام مسلمان کا ہونے کی وجہ سے کاروائی مکمل ہونے کے بعد بھی ریل گاڑی نہیں رکتی ۔ اس معاملے میں محترمہ ممتا بنرجی سے گزارش ہے کہ اس جانب اپنی توجہ مرکوز کریں تاکہ آپکے لئے یہاں کے لوگوں میں اعتماد قائم رہے ۔ ہگلی لوک سبھا سے بی جے پی کی ایم پی لاکٹ چٹرجی کی کامیابی پر مقامی عوام میں ایک بار پھر سے نئی امیدیں جگی ہیں اور لوگوں کے درمیان پھر سے چرچہ شروع ہوچکاہے کہ اب تو یہاں بی جے پی کامیاب ہوئی ہے اور مرکز میں بھی بی جے پی کی ایک مضبوط حکومت قائم ہوچکی ہے ۔ ایسے میں یہ اسلام پاڑہ حالٹ اسٹیشن چالو ہونا مشکل نہیں ہونی چاہئے اور مرکزی حکومت سب کا ساتھ سب کا وکاس کو لیکر ملک میں دوبارہ اکثریت میں آئی ہے ۔ ایسے میں لوگوں کی امید نئی ایم پی لاکٹ سے بڑھ گئی ہے ۔ حالانکہ لاکٹ اپنی پہلی کامیابی کے بعد سے ابھی اس علاقے کا دورہ نہیں کرپائی ہیں ۔ لیکن لوگوں کو ان سے اور ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے امیدیں وابستہ ہیں ۔
Comments
Post a Comment