دی دی آپکے چالیس ایم ایل اے ہم سے رابطے میں ہیں ، 23مئی کا انتظار کریں : نریندر مودی
انہوں نے تقریب کے دوران نعرے بھی لگائے " چپ چاپ کنول چھاپ ، آر بوتھے بوتھے ترنمول صاف " ۔۔۔ دی دی آپکی پارٹی سے بنگال کے عوام ناراض ہوچکے ہیں ۔ بہت جلد آپکے پیروں تلے زمین سرکنے والی ہے ۔ دی دی مجھے گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں کرتیں ۔ آپ اب چاہے جتنی بھی گالیاں دے لیں یہاں کے عوام فیصلہ کرچکے ہیں ۔ 23مئی کو پھر ایک بار مودی سرکار قائم ہونے جارہا ہے ۔ آج صبح سے بنگال کے مختلف حصوں جہاں انتخاب ہورہے ہیں وہاں سے لگاتار واردات کی خبریں آرہی ہیں ۔ بوتھ دخل کیا جارہا ہے ۔ دی دی آپ سب اچھا کی ہیں اور کرتی ہیں تو اتنا ڈر کیوں ۔
Comments
Post a Comment