کون نگر کنہائی پور گرام کے تالاب میں ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملنے سے علاقے میں ہلچل
ہگلی18/جولائی ( محمد شبیب عالم ) سنیچر کی صبح ہگلی ضلع کے کون نگر کنہائی پور گرام پنچایت ہائی اسکول کے قریب تالاب میں ایک نامعلوم خاتون کی لاش ملنے سے علاقے میں شور غل کے ساتھ ہلچل سی مچ گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ سسٹی پوکھر ( تالاب )
میں ایک خاتون کی لاش پانی کی سطح پر تیرتی ہوئی پائی گئی ہے ۔ جب مقامی لوگوں نے اس لاش کو دیکھا فوراً کنہائی پور پولیس پھاڑی کو اطلاع کیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور لاش کو برآمد کرنے کے بعد ابتدائی جانچ کے لئے ہیلتھ سینٹر لے گئی ۔ جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ بہت پہلے ہی اسکی موت ہوچکی ہے ۔ لیکن مقتول کی شناخت نہیں ہو پائی ۔ اندازے کے متعلق اسکی عمر چالیس سال کے قریب ہوگی ۔ وہ سبز رنگ کے چھاپے والی نائیٹی پہن رکھی تھی ۔ لیکن اس کے چہرے پر خون کے داغ دھبے بھی تھے ۔ علاقائی لوگوں کو بھی شناخت کرنے کے لئے بلایا گیا مگر کسی نے بھی نہیں پہچانا ۔ کنہائی پور پھاڑی کی پولیس لاش کی پوسٹ مارٹم کےلئے سیرامپور والس اسپتال لے گئی ہے ۔ اس خاتون کی موت کیسے ہوئی ؟ قتل ہے ؟ یا خودکشی ؟ پولیس معاملے کی تحقیق میں لگ گئی ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی پتہ لگانے میں جٹی ہوئی ہے کہ آخر یہ لاش کس کی اور کہاں کی ہے اور اس تالاب میں کیسے آئی ۔ پولیس کے ساتھ مقامی لوگوں کو بھی یہ شک ہو رہا ہے کہ کہیں کورونا کا معاملہ تو نہیں ہے ۔ لیکن جب تک حقیقت سے پردہ نہیں اٹھتا کچھ بھی کہنا ممکن نہیں ہے ۔

Comments
Post a Comment