بانسبیڑیا آئی ایم ہائی مدرسہ ایچ ایس میں غیرمعمولی کارنامہ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات
ہگلی21/جولائی ( محمد شبیب عالم ) بانسبیڑیا میں واحد اردو ہائر سیکنڈری اسکول آئی ایم ہائی مدرسہ کا ریزلٹ پچاسی اشاریہ بیالیس فیصد رہا ۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے درمیان اس سال کا امتحان طالب علموں کے لئے تھوڑا مشکل ضرور رہا ۔ اسکے باوجود بھی آئی ایم ہائی مدرسہ کے طالب علموں نے غیرمعمولی کارنامہ پیش کیا ۔ جسکے لئے وہ یقیناً مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ ایک بار پھر سے ثابت کردیا کہ محنتی طلباء و طالبات ہمیشہ امتحانات میں کامیابی کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے پابند ہوتے ہیں ۔ بانسبیڑیا آئی ایم ہائی مدرسہ میں اول مقام حاصل کرنے والی شاہین پروین بنت معین الدین انصاری جس نے 464 نمبروں کے ساتھ 93 فیصد مارکس حاصل کی ہے ۔ شاہین دسویں جماعت میں بھی نمبر ون رہی ہے ۔ اسکے علاوہ محمد شہزاد ولد ضابر حسین 454 نمبر کے ساتھ 91 فیصد مارکس پاکر دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔ تیسرے نمبر پر سید فرحان صلاح الدین ولد محمد صلاح الدین نے 444 نمبر کے ساتھ 89 فیصد مارکس پایا ہے ۔ اسکے بعد محمد احسان انصاری ولد عرفان انصاری 437 نمبر کے ساتھ 87 فیصد مارکس حاصل کرتے ہوئے چوتھا مقام حاصل کیا ہے ۔ نازنین پروین بنت مرحوم محمد تسلیم 430 نمبر کے ساتھ 86 فیصد مارکس حاصل کرتے ہوئے پانچواں مقام حاصل کی ہے ۔ سہانا شہزادشہزادی بنت محمد خورشید عالم 429 نمبر کے ساتھ یہ بھی 86 فیصد مارکس حاصل کی ہے اور چھٹے مقام حاصل کی ہے ۔ محمد ندائم انصاری ولد محمد ادریس 428 نمبر حاصل کرتے ہوئے اس نے بھی 86 فیصد مارکس حاصل کیا اور ساتویں مقام پر قبضہ کیا ۔ امیر الدین انصاری ولد شمش الدین انصاری نے 424 نمبر حاصل کرتے ہوئے 85 فیصد مارکس حاصل کیا اور آٹھویں پوزیشن حاصل کیا ۔ نویں نمبر پر ترنم پروین بنت محمد ابرار 422 نمبر کے ساتھ 84 فیصد مارکس پائی ہے ۔ ٹاپ ٹین کی اس فہرست میں دسواں مقام مسرت صبا بنت فخرے عالم نے 420 نمبر کے ساتھ یہ بھی 84 فیصد مارکس حاصل کی ۔ یہاں ان دو بچوں کی تصویریں نہیں مل پائی ہے ۔
Comments
Post a Comment