جہازرانی کی وزارت نے کولکاتہ بندرگاہ کے ہلدیہ ڈوک کمپلیکس میں جدید ترین آگ بجھانے والی سہولیات کے 107 کروڑ روپئے منظور کئے‎

ئی دہلی،  14/جولائی 2020 ۔ جہاز رانی کے مرکزی وزیر مملکت (آزدانہ چارج) جناب من سکھ منڈاویا نے کولکاتہ بندرگاہ کے ہلدیہ ڈوک کمپلیکس کے 5 گھاٹوں (جیٹی) پر جدید ترین آگ بجھانے والی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے 107 کروڑ روپئے منظور کئے۔
ہلدیہ ڈوک کمپلیکس میں آگ بجھانے والی جدید قسم کی سہولیات سے پیٹرو -  کیمیکل مصنوعات کے نقل و حمل کے کام کی انجام دہی میں مدد ملے گی۔ آگ بجھانے کی موجودہ سہولت، ایل پی جی اور پیٹرولیم مصنوعات کے رکھ رکھاؤ کے تناظر میں پیٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارت کے آئل انڈسٹری سیفٹی ڈائریکٹوریٹ (او آئی ایس ڈی) کی رہنما ہدایات کے مطابق نہیں ہے۔ جہازرانی کی وزارت نے سبھی اہم بندرگاہوں پر کارگو آپریشن کی سیفٹی اور سکیورٹی کو ترجیح دی ہے۔ یہ آگ سے تحفظ کے لئے عالمی معیارات پر عمل درآمد کی سمت میں ایک قدم ہے۔
ہلدیہ ڈوک پر مستقبل قریب میں ایل پی جی اور ایل این جی کارگو کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندازہ ہے۔ کولکاتہ بندرگاہ پر آگ بجھانے سے متعلق جدید ترین بنیادی ڈھانچہ، او آئی ایس ڈی کی رہنما ہدایات کے مطابق محفوظ طریقے سے پیٹرو – کیمیکل سامانوں کے بندوبست میں مدد کرے گا۔

MINISTRY OF SHIPPING APPROVES RS. 107 CRORE FOR MODERN FIREFIGHTING FACILITIES FOR HALDIA DOCK COMPLEX OF KOLKATA PORT

Comments

Popular posts from this blog

اسلام پاڑہ حالٹ پر نہ جانے کب مزید ٹریں ٹھہریں گی ، ایم پی ، ایم ایل اے کی کارکردگی بھی ناقص ، لوگوں میں ناراضگی کہا جواب ووٹ سے دینگے

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार