خود کو سپرد کرنے والا وکاس دوبے پولیس انکاؤنٹر میں ڈھیر


کانپور۔ اترپردیش کے کانپور سے بڑی خبر آ رہی ہے۔ یہاں یوپی ایس ٹی ایف کے قافلے کی کار حادثہ کا شکار ہو گئی ہے۔ یہ وہی قافلہ ہے جس میں مدھیہ پردیش کے اجین سے گرفتار مطلوب ترین مجرم وکاس دوبے سوار تھا۔ پتہ چلا ہے کہ وکاس دوبے جس گاڑی میں سوار تھا، وہ حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ بررا تھانہ علاقے کے پاس کا یہ واقعہ ہے۔ حادثہ میں کار پلٹ گئی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو اس کے بعد وکاس دوبے نے بھاگنے کی کوشش کی اور پھر انکاونٹر میں مارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، وکاس دوبے کی لاش کو انکاونٹر کے بعد ہیلٹ اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ ایس ایس پی اور اسپتال کے ڈاکٹروں نے وکاس دوبے کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ کانپور کے آئی جی موہت اگروال نے بھی گینگسٹر وکاس دوبے کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے ۔  ایس ایس پی نے بتایا کہ گینگسٹر وکاس دوبے کو لا رہی گاڑی پلٹ گئی تھی۔ وہ کسی طرح باہر نکلا اور زخمی سپاہیوں کی پستول چھین کر بھاگنے لگا۔ ایس ٹی ایف کے جوانوں نے تب مورچہ سنبھال لیا۔ وہیں، ویسٹ کانپور کے ایس پی نے بتایا کہ وکاس دوبے کو خودسپردگی کرنے کو کہا گیا تھا لیکن اس نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ میں وہ مارا گیا۔ دوسری طرف، ایس ایس پی نے چار سپاہیوں کے زخمی ہونے کی بھی بات کہی ہے ۔  پتہ چلا ہے کہ گاڑی پلٹنے کے بعد زخمی ایس ٹی ایف کے پولیس اہلکاروں کی پستول چھین کر وکاس دوبے نے بھاگنے کی کوشش کی۔ اس دوران ساتھ میں گاڑی چل رہی تھی، اس میں پولیس ٹیم نے وکاس دوبے پر جوابی فائرنگ کی۔  پولیس ذرائع کے مطابق، خراب موسم کے سبب گاڑی پلٹی اور اس کے بعد یہ واقعہ ہوا۔ پتہ چلا ہے کہ گاڑی میں وکاس بیچ میں بیٹھا تھا، اس کے بغل میں کمانڈو بیٹھے تھے ۔  یوپی کا موسٹ وانٹیڈ مجرم وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش کے اجین میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مدھیہ پردیش پولیس نے اسے یوپی پولیس کو سونپ دیا تھا۔ اسے سڑک کے راستے یوپی ایس ٹی ایف کی ٹیم کانپور لا رہی تھی ۔   اترپردیش کے کانپور میں گینگسٹر وکاس دوبے (Vikas Dubey) کو یوپی ایس ٹی ایف نے مار گرایا ہے۔ دراصل، اجین سے گرفتار وکاس دوبے کو یوپی ایس ٹی ایف (UP STF) تین گاڑیوں سے تقریبا 700 کلومیٹر دور کانپور لا رہی تھی۔ یہاں کانپور دیہات میں اچانک ایس ٹی ایف کی وہ گاڑی حادثہ کا شکار ہو جاتی ہے جس میں وکاس دوبے سوار ہوتا ہے۔ اس کے بعد شروع ہوتا ہے انکاونٹر جو دس منٹ بعد ہی وکاس دوبے کی موت اور چار سپاہیوں کے زخمی ہونے کے طور پر ختم ہو جاتا ہے۔ ایس ایس پی اور اسپتال کے ڈاکٹروں نے وکاس دوبے کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ کانپور کے آئی جی موہت اگروال نے بھی گینگسٹر وکاس دوبے کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے ۔   کانپور کے ایس ایس پی دنیش کمار پربھو نے بتایا کہ ایس ٹی ایف کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی تھی۔ اس دوران ملزم وکاس دوبے نے کار میں سوار پولیس اہلکار کی پستول چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی۔ اسی بیچ ایس ٹی ایف کی دوسری گاڑیاں پہنچ گئیں اور پولیس کی جوابی فائرنگ میں وکاس دوبے کو گولی لگی۔ ادھر، پتہ چلا ہے کہ چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، ان میں ایک انسپکٹر، ایک اے ایس آئی اور دو سپاہی شامل ہیں ۔  یوپی ایس ٹی ایف وکاس دوبے کو اجین سے لے کر چلی تھی ۔  صبح تقریبا 7.15 کانپور کے بررا تھانہ علاقے میں ایس ٹی ایف کی کار پلٹی ۔  جب تک ایس ٹی ایف قافلے میں شامل بقیہ دو گاڑیاں رکتیں، تب تک حادثہ کی شکار کار سے وکاس دوبے نکلا اور پستول لے کر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کرنے لگا ۔  ایس ٹی ایف کے جوانوں نے مستعدی دکھاتے ہوئے مورچہ سنبھالا۔ پولیس اہلکار اس کے پیچھے بھاگے۔بھاگے ۔  دونوں طرف سے فائرنگ ۔  وکاس دوبے کو گولی لگی، کئی پولیس اہلکار بھی زخمی ۔  7.25 پر انکاونٹر ختم      آئی جی اور ایس ایس پی نے بھی گینگسٹر کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ۔  خیال رہے کہ 2 جولائی کی رات ، وکاس اور اس کے ساتھیوں نے کانپور کے چوبے پور کے بکرو گاؤں میں 8 پولیس اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کردیاتھا ۔ اس سلسلے میں پولیس اب تک وکاس کے پانچ ساتھیوں کو ڈھیر کر چکی ہے۔ وکاس کو گزشتہ روز اجین کے مہاکالیشور مندر سے ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس ٹیم چارٹر ہوائی جہاز سے اسے لینے کے لئے اجین گئی تھی، لیکن اسے سڑک کے راستے واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا