معاشرتی فاصلے کا احترام کرتے ہوئے مسجدوں میں نماز پڑھ سکتے ہیں : تپن داس گپتا

  
ہگلی30/جولائی ( محمد شبیب عالم ) آج ریاستی وزیر زراعت مملکت و آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے تپن داس گپتا ایک دفعہ پھر بانسبیڑیا میونسپلٹی کے تحت کئی مساجد اور علاقوں میں سینیٹائز کرنے کے لئے تشریف فرمائے تھے ۔ جہاں وہ اپنی ہاتھوں سے مسجدوں کو سینیٹائز کرتے دیکھائی دیئے ۔ ساتھ ہی مخصوص لوگوں کو ہینڈ سینیٹائز بھی تقسیم کیا ۔ اس دوران نمائندہ عوامی نیوز سے بات کرتے ہوئے تپن داس گپتا نے کہا کہ آئندہ سنیچر کو عیدالاضحیٰ کا تہوار ہے ۔ اسکے مدنظر ایک دفعہ پھر سے مسجدوں کے ساتھ ہنشیشوری مندر کو بھی سینیٹائز کیا گیا ۔  نمائندہ کہ سوال پر کہ کیا عید الضحیٰ کی نماز لوگ مسجدوں میں ادا کرسکتے ہیں ؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ہاں اسی لئے تو مسجدوں کو سینیٹائز کیا ہوں ۔ لیکن انہوں نے اور کہا کہ معاشرتی فاصلے کا احترام کرتے ہوئے ہی مسجدوں میں نماز ادا کریں ۔ بھیڑ بلکل نہیں لگنی چاہئے ۔  ساتھ ہی انہوں نے اور کہا کہ آج غازی درگاہ ہنشیشوری مسجد ڈاکات کالی باڑی بانسبیڑیا گنجس جامع مسجد جناتی مسجد سینیٹائز کیا گیا ۔ اسکے بعد انہوں نے اپنے اسمبلی حلقے کے تمام مسلمانوں کو عید الضحیٰ کی پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تہوار بہتر طریقے سے منائیں امن و سکون بھائی چارگی کے ساتھ منائیں دوسرے مذاہب کے لوگوں کے جزبات کا خیال رکھتے ہوئے تہوار منائیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا