ہفتہ وار لاک ڈاؤن کا تیسرا دن بھی رہا کامیاب لیکن خلاف ورزی کرنے والوں سے راستے پر ہی کروائی ایکسرسائز
ہگلی29/جولائی ( محمد شبیب عالم ) کورونا انفیکشن کو پھیلنے سے بچانے کے لئے ہفتہ وار لاک ڈاؤن کا حکومت کے جانب سے اعلان کیا گیا تھا ۔ دوران ہفتے میں آج بروز بدھ واحد لاک ڈاؤن تھا ۔ گزشتہ ہفتہ میں دو دنوں کے لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے پولیس جسطرح سے چوکسی دیکھائی دی تھی ۔ ٹھیک اسی طرح سے آج بھی صبح سے ہی ضلع کے تمام گلی محلوں راستوں اور چوراہوں پر پولیس سخت ڈیوٹی انجام دیتی نظر آئی ۔ آج بھی صبح سے بازار دکانیں بند رہیں ۔ راستوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی مکمل طور پر بند دیکھنے کو ملی ۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق آج بھی ضروری خدمات میڈیکل اسٹور ڈسپینسریاں کھلی رہیں ۔ ان جگہوں پر لوگوں کی قطاریں دیکھی گئی ۔ موسمی بخار سردی زکام اور دیگر مسائل سے پریشان لوگ ڈاکٹروں کے چیمبر کے سامنے کھڑے دیکھائی دیئے ۔ اس موقعے پر پولیس بھی پہچ گئی ۔ جہاں لوگوں کے ساتھ ڈاکٹروں کو بھی معاشرتی فاصلے پر عمل کرنے کی گزارش کی ۔ لوگوں سے دوری قائم رکھ کر دوا علاج کرنے کے لئے گزارش کیا ۔ ساتھ ہی بغیر ماسک کے لوگوں کو ماسک پہننے کو بھی کہا ۔ وہیں ۔ سیوڑا پھولی کے علاقے میں پولیس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں راستے پر ہی ایکسرسائز کروائی اور آئندہ پھر سے ایسا نہیں کرنے کو کہا ورنہ اس سے بڑی سزا یا پھر قانون کاروائی کی جا سکتی ہے کہہ کر انہیں گھر واپس بھیجا ۔ اس درمیان کچھ لوگوں نے تہوار کے موقعے پر لاک ڈاؤن کرنے کو لیکر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ لیکن کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ آخر ہماری صحت اور کورونا انفیکشن سے بچنے کے لئے ہی تو یہ کیا جا رہا ہے ۔ پولیس آج بھی سختی کے ساتھ چنسورہ کھادینا موڑ ، سوگندھا موڑ بنڈیل موڑ بورو پاڑہ موڑ کے علاوہ کئی ناکہ چوراہے پر بریکیڈ لگاکر آنے جانے والوں کی تلاشی اور پوچھ تاچھ کرتی دیکھائی دی ۔ اس دوران چندن نگر کمشنریٹ کے اے سی پی ( 1 ) غلام سرور نے کہا کہ آج پورے بنگال میں لاک ڈاؤن کی گئی ہے اور اس لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لئے ضلع کے کھادینا موڑ پر بھی بریکیڈ لگاکر غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے والوں کی تلاشی کی جا رہی ہےاور ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی ان لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کی ذمہ واری آپ لوگوں کی بھی ہے اور اس ذمہ واری کو آپ سب کو سمجھنا ہوگا ۔ انہوں نے اور کہا کہ جب لوگ خود اپنی ذمہ واری نہیں سمجھیں گے تو کوئی بھی حکومت کچھ بھی نہیں کرسکتی ۔ اسی لئے ہم سب کو پہلے خود کی ذمہ واری کو سمجھنی ہوگی تب ہی ہم اس مہلک مرض سے خود کو محفوظ رکھ پائیں گے ۔
Comments
Post a Comment