کلیان بنرجی وکاس دوبے کےلئے گلے پھاڑ رہے ہیں اس وقت کہاں تھے ، جو سزا ملنی چاہئے تھی اسے ملی ہے : راہل سنہا

ہگلی12/جولائی ( محمد شبیب عالم ) آج ہگلی ضلع کے اترپاڑہ علاوہ میں ایک خون عطیہ تقریب میں  مہمان خصوصی کے طور پر آئے ریاستی بی جے پی رہنماء راہل سنہا نے سیرامپور کے ترنمول ایم پی کلیان بنرجی کے خلاف جوابی بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج گینگسٹر وکاس دوبے کے ساتھ جو ہونا چاہئے تھا وہی ہوا ہے ۔ اسکی سزا یہی تھی ۔  جب ان آٹھ پولیس والوں کو موت کی نیند سلا دیا اس وقت کلیان بنرجی کہاں تھے ۔ جس نے قانون کو کٹھ پتلی بنا دیا تھا ۔ آج اسکے لئے گلے پھاڑ رہے ہیں ۔  راہل نے ترنمول کے خلاف سخت لہزا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں چور غنڈہ لٹیرا ترنمول میں پناہ لئے ہوئے ہیں ۔  اس لئے وکاس دوبے کو لیکر انہیں دکھ ہے ۔     اترپاڑہ بی جے پی ٹاؤن  کے جانب سے خون عطیہ کیمپ منعقد کی گئی تھی ۔ جہاں راہل سنہا کے علاوہ سیرامپور بی جے پی کے صدر شیامل بوس نائب صدر چندن چکرورتی اور دیگر تشریف فرما تھے ۔ اترپاڑہ کے دول تلہ علاقے میں یہ کیمپ لگائی گئی تھی ۔ جس میں ریاستی رہنماء و بی جے پی ہوڑہ ضلع کے رہنماء اومیش رائی بھی شامل تھے ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same