اگست ماہ کی پہلی تاریخ عام آدمی کیلئے بڑی راحت ملنے والی ہے

اگست کے ماہ کی پہلی تاریخ عام آدمی کیلئے بڑی راحت لیکر آئی ہے کیونکہ ملک کی آیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی رسوئی گیس سلینڈر  کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ دہلی میں 14.2 کلوگرام والے غیر سبسیڈائزڈ ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں 594  روپئے پر واقع ہے۔ دیگر شہروں میں بھی گھریلو رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت بھی مستحکم ہے۔ حالانکہ جولائی میں 4 روپئے تک کی قیمتیں بڑھائی گئی تھیں۔ اس سے پہلے جون کے دوران دہلی میں 14.2  کلوگرام والے غیر سبسڈائزڈ ایل پی جی سلینڈر 11.50روپئے مہنگا ہوگیا تھا۔ وہیں مئی میں 162.50 تک سستا ہوا تھا ۔  آئی او سی کی ویب سائٹ پر دی گئی قیمت کے مطابق دہلی میں سلینڈر کی قیمتیں گزشتہ مہینے یعنی جولائی کے مقابلے اگست میں مستحکم رکھی گئی ہے ۔  دہلی میں 14.2  کلوگرام والے بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت 594  روپئے پر مستحکم ہے۔ اسی طرح ممبئی میں بغیر سبسڈی والے رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت 594  روپئے ہے۔ چنئی میں 610.50 روپئے ہے۔ حالانکہ کولکاتہ میں سلینڈڑ کی قیمتیں 50  پیسی فی فیصد سلینڈر بڑھ گئی ہے ۔  19 کلو والے ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمت دہلی میں بغیر تبدیلی کے  1135.50 روپئے ہر مستحکم ہے ۔  وہیں کولکاتہ میں 19  کلو والے ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمت 1197.50  روپئے بڑھ کر 1198.50  روپئے پر آگئی ہے۔ 
ملک کی معاشی راجدھانی ممبئی میں 19 کلو والے ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمت والے 1090.50  روپئے بڑھ کر 1091  روپئے فی سلینڈر ہوگئی ہے۔ 
ملک کے چوتھے بڑے شہر چنئی میں  19 کلو والے ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمت 1255  سے کم ہوکر 1253  روپئے فی سلینڈر ہوگئی ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same