آج سے ہفتہ وار لاک ڈاؤن کا افتتاح پولیس ضلع انتظامیہ چوکس گلی محلوں میں مائک سے کیا اعلان
ہگلی22/جولائی ( محمد شبیب عالم ) ایک لمبے لاک ڈاؤن کے بعد آج سے ہفتہ وار لاک ڈاؤن شروع ہونے جارہا ہے ۔ ریاست میں تیزی کے ساتھ بڑھتے کورونا وائرس کے مدنظر ریاستی وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ہفتے میں دو دن مکمل طور پر لاک ڈاؤن کرنے کو کہا گیا ہے ۔ جسکی کا افتتاح آج بروز جمرات سے ہو رہا ہے ۔ ساتھ ہی اسی ہفتے سنیچر ( ہفتہ ) کے روز بھی مکمل لاک ڈاؤن رہے گا ۔ اسکے بعد آئندہ ہفتہ بھی لاک ڈاؤن رہے گا اسکے لئے فلحال بدھ کا دن مکرر کی گئی ہے اور اسی ہفتے دوسرے دن لاک ڈاؤن کےلئے آئندہ سوموار کو حکومت کے جانب سے اطلاع کی جائے گی ۔ یہ لاک ڈاؤن نہایت ہی سخت ہوگا ۔ اس دوران صرف ایمرجینسی ضروریات جیسے دوا کی دکانیں ، اسپتال ، میڈیکل اسٹور ، اخباری ہاکر ، میڈیا پرسن کو باہر نکلنے کی چھوٹ رہے گی ۔ وہیں اس لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے اور اس پر سختی سے عمل کرنے کے لئے آج ضلع کے مختلف تھانے کے جانب سے پولیس وین ، ٹوٹو ، آٹو پر مائک کے زریعے پولیس گلی محلوں میں اعلان کرتی نظر آئی اور کہا کہ لاک ڈاؤن کے درمیان ہرگز باہر نہیں نکلیں سوائے ایمرجینسی کے ورنہ پولیس کے جانب سے سخت کاروائی کی جا سکتی ہے ۔ آج صبح سے ہی موگرا تھانہ کے تحت بانسبیڑیا میونسپلٹی کے علاقے سے لیکر پنچایت تک کہ علاقوں میں پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کامیاب کرنے کے متعلق اعلان کیا گیا ۔ اسی طرح سے کون نگر کنہائی پور کے علاقے میں نوگرام علاقے اور مختلف گلی محلوں میں ٹوٹو پر مائک کے زریعے پولیس اعلان کرتے دیکھائی دی اور کہا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جا سکتی ہے ۔ اسی لئے آپ لوگ باہر نہ نکلیں ۔ یہ آپ ہی کی بھلائی اور صحت کا خیال رکھتے ہوئے یہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ امید ہے اس سے کورونا وائرس کا چین ٹوٹے گا اور ہم آپ سبھی اسکی گرفت سے آزاد ہوجائیں ۔ اسکے علاوہ ضلع کے کئی علاقوں میں پولیس بیداری مہم چلاتی دیکھائی دی اور لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے کی گزارش کی ۔
Comments
Post a Comment