وکاس دوبے کے انکاونٹر پر ایس ایس پی کانپور کا بڑا انکشاف یہ لوگ کر رہے تھے قافلے کا پیچھا

مدھیاپردیش/ 10/جولائی  :  مدھیہ پردیش کے اجین سے کانپور  لائے جا رہے شوٹ آوٹ کے اہم ملزم وکاس دوبے کی ایک انکاونٹر میں موت ہوچکی ہے  بھاگنے کی کوشش میں اسے پولیس کی گولیاں لگیں۔ انکاونٹر (Encounter) سے پہلے اس گاڑی کا حادثہ بھی ہوا تھا، جس میں وکاس دوبے کو لایا جارہا تھا۔ اس بارے میں ایس ایس پی کانپور (SSP Kanpur) دنیش کمار پی نے پورے حادثہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کیسے کچھ گاڑیوں سے پیچھا چھڑانے کے لئے پولیس (Police) کو اسپیڈ میں گاڑی دوڑانی پڑی اور یہ حادثہ ہوگیا۔ اس دوران یوپی ایس ٹی ایف (UP STF) بھی ساتھ تھی ۔ ایس ایس پی دنیش کمار پی نے بتایا کہ وکاس دوبے کو لا رہے قافلے کے پیچھے کچھ گاڑیاں لگی ہوئی تھیں۔ یہ مسلسل پولیس کے قافلے کا پیچھا کر رہی تھیں، جس کی وجہ سے گاڑی تیز بھگانے کی کوشش کی گئی۔ بارش تیز تھی اس لئے گاڑی پلٹ گئی۔ ایس ایس پی کے مطابق، اس موقع کا فائدہ اٹھاکر وکاس دوبے بھاگنے کی کوشش میں تھا۔ ہمارے ایس ٹی ایف جوان اس گاڑی کو پیچھے سے فالو کر رہے تھے۔ انہوں نے کامبنگ کی۔ فائرنگ ہوئی اور سیلف ڈیفنس میں وکاس دوبے پر گولی چلائی گئی، جس سے وہ مارا گیا۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ انکاونٹر کوئی چیز نہیں ہوتی۔ ہم عدالتی عمل کو فالو کرتے ہیں۔ وکاس دوبے کے جو بھی شاگرد (گرگے) ہیں، سب کو گرفتار کیا جائے گا ۔ بتایا جارہا ہے کہ جب یوپی کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کانپور شوٹ آوٹ کے اہم ملزم کو مدھیہ پردیش سے لے کر چلی، تبھی سے میڈیا کی گاڑیاں اسے فالو کر رہی تھیں۔ کانپور تک بھی میڈیا کی گاڑیاں پیچھے تھیں، لیکن ایک جگہ پر تقریباً ایک کلو میٹر پہلے تک میڈیا کی گاڑیوں کو روک دیا گیا اور چیکنگ کی جارہی تھی۔ اس کے فوراً بعد ایس ٹی ایف کے قافلے میں شامل گاڑی کے پلٹنے کی خبر آئی ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا