کورونا کا خطرہ کم نہیں ہوا،ملک کے عوام ذرا بھی کوتاہی نہ برتیں:مودی

ئی دہلی،26 جولائی / وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں کوویڈ19 کی وبا کے تیزی سے پھیلنے کے درمیان ملک کے عوام کو اتوارکو آگاہ کیا کہ کورونا کا خطرہ پہلے سے کم نہیں ہوا ہے لہذا لوگوں کو بہت صبر و تہمل کے ساتھ مسلسل ماسک پہننا چاہئے اور ذرابھی کوتاہی نہیں برتنی چاہئے مسٹر مودی نے آکاشوانی پر نشر اپنے پروگرام من کی بات میں کہا کہ پچھلے کچھ مہینوں سے پورے ملک نے متحد ہوکر جس طرح کورونا سے مقابلہ کیا ہے،اس نے متعدد خدشوں کو غلط ثابت کردیا ہے۔آج ،ہمارے ملک میں انفیکشن سے ٹھیک ہونے کی شرح دیگر ملکوں کے مقابلے بہتر ہے،ساتھ ہی ہمارے ملک میں کورونا سے ہونے والی شرح اموات بھی دنیا کے زیادہ تر ملکوں سے کافی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ یقیناً ایک بھی شخص کو کھانا تکلیف دہ ہے،لیکن ہندوستان اپنے لاکھوں عوام کی زندگی بچانے میں کامیاب بھی رہا ہے۔
وزیراعظم نے لوگوں متنبہ کیا،’’کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں ہے۔کئی مقامات پر یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ہمیں بہت ہی زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ہمیں یہ دھیان رکھنا ہے کہ کورونا اب بھی اتنا ہی خطرناک ہے،جتنا شروع میں تھا،اسی لئے ہمیں پوری احتیاط برتنی ہے۔چہرے کوماسک سے ڈھکنا ہے یا گمچھے کا استعمال کرنا،دو گز کی دوری،مسلسل ہاتھ دھونا،کہیں پربھی تھوکنا نہی،صاف صفائی کا پورا دھیان رکھنا- یہی ہمارے ہتھیار ہیں جو ہمیں کورونا سے بچا سکتے ہیں۔‘‘انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی ہمیں ماسک سے تکلیف ہوتی ہے اور من کرتا ہے کہ چہرے پر سے ماسک ہٹا دیں۔بات چیت کرنا شروع کرتے ہیں ،جب ماسک کی ضرورت زیادہ ہوتی ہے،اسی وقت ماسک ہٹا دیتےہیں۔  

Comments

Popular posts from this blog

Former Chinsura Mogra Block President Debabrata Biswas's homecoming after leaving BJP and holding the Trinamool flag again was witnessed with enthusiasm and excitement among the fans

State Sub-Junior Boxing Championship Concludes in Shibpur; Bengal’s Rising Boxers Secure Tickets to National Championship in Jalandhar

Suraksha Clinic and Diagnostics Expands Its Presence in Kolkata With The Launch Of New Diagnostics Centre in Shyambazar; Councillor Dr. Minakshi Ganguly inaugurates the same