ڈھول ڈنکا تھالی ایسا بجوایا کہ ہندوستان کورونا کی فہرست میں تیسرا مقام حاصل کرلیا : کلیان بنرجی
ہگلی12/جولائی ( محمد شبیب عالم ) آج ہگلی چنسورہ ترنمول کانگریس کمیٹی کی جانب سے سبزی اور کرانے کا مفت بازار لگایا گیا ۔ جہاں پندرہ اقسام کے روزمرہ کی ضروریات کے سامان سات سو سے زائد غریب ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا ۔ یہ بازار چنسورہ میونسپلٹی کے قریب مہندر مترا روڈ پر ٹینٹ خیمہ لگاکر عالیشان طریقے سے لگایا گیا تھا ۔ اس بازار کا افتتاح سیرامپور کے ایم پی کلیان بنرجی کے ہاتھوں ہوا ۔ اس تقریب میں مقامی ایم ایل اے اسیت مجمدار ، آدی سپتو گرام کے ایم ایل اے تپن داس گپتا اور دیگر ترنمول لیڈران و کارکنان شامل تھے ۔ لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کے بعد آج کلیان بنرجی بلکل پرسکون انداز میں نظر آئے ۔ مگر اپنی تقریر کرتے ہوئے مرکز سے لیکر ریاستی سطح کے مخالفین کا مزاج ہرا کردیا ۔ سب سے پہلے انہوں نے ہگلی لوک سبھا کی بی جے پی ایم پی لاکٹ چٹرجی کی صحت کے متعلق کہا کہ وہ جب کورونا مثبت پائی گئی تھی اس وقت انکی بہتر صحت و سلامتی کے لئے میں بھی دعاء کیا تھا اور آج وہ بلکل تندرست ہیں ۔ مگر ایک بات کہنا چاہونگا کہ گزشتہ تین ساڑھے تین ماہ لاک ڈاؤن کے درمیان پورے ہگلی ضلع میں ایک بھی نیتاؤں رہنماؤں کو راستے پر نہیں دیکھا گیا ۔ بی جے پی والے گھروں میں بیٹھے بیٹھے لمبی لمبی تقریریں کرتے رہے اور سیاست کرتے رہے اور موقع ملا تو صحافیوں کے سامنے لمبی چوڑی بیان بازی کرتے دیکھائی دیئے ۔ ہاں لوکٹ دیکھائی ضرور دی مگر صرف تیلنی پاڑہ کے علاقے میں دنگا فساد کروانے کےلئے اور انہیں کہیں نہیں دیکھا گیا ۔ کلیان بنرجی یہیں نہیں رکے وہ مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا کو ختم کرنے کے لئے ڈھول ڈنکا تھالی ایسا بجوایا کہ کورونا ختم ہونے کے بجائے آج ہندوستان پوری دنیا میں کورونا مریضوں کی فہرست میں تیسرا مقام حاصل کرلیا ۔ یہ ہیں ہمارے نریندر مودی لمبی لمبی تقریروں کے علاوہ انہیں کچھ بھی نہیں آتا ۔ ہاں لیکن میں ایک بات ضرور کہونگا کہ وہ بہت بڑے مقرر ضرور ہیں ۔ اس میں انہیں مہارت حاصل ہے ۔ اپنی تقریر سے لوگوں کو لبھانا متاثر کرنے کا فن خوب جانتے ہیں وہ اس معاملے میں بڑے ایکٹر ہیں ۔ مگر کام ۔۔۔ کچھ بھی نہیں آتا ۔ ذہن رہے تب تو کچھ سوچیں اور کچھ بہتر کرے ۔ یہ سب ان میں کہاں ۔ اوپر سے ساتھ میں یہ وزیر مالیات سونے پے سہاگہ آج انکی سوچ و رویئے کی وجہ سے ملک کا جی ڈی پی نیچے چلا گیا ۔ انکی پالیسی ملک کو پیچھے ڈھکیل دیا ۔ مگر انکی تقریریں سنیں ۔۔۔۔۔ سوائے اسکے اور کچھ نہیں جانتی ہیں ۔ کلیان بنرجی بدنام زمانہ ہسٹری شوٹر وکاس دوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وکاس نے جو حرکت کیا تھا وہ بہت ہی غلط تھا ۔ مگر اسے انکاؤنٹر کرنا بلکل غلط تھا ۔ اسکی میں قطعی حمایت نہیں کرونگا ۔ مجرم کو عدالت میں پیش کرنے اور اسے بولنے کا موقع ملنا چاہئے ۔ مگر ایسا ہوتا 161/ 164 اسٹیٹمنٹ آتا تو یوگی حکومت کی کرسی خطرے میں تھی گرجاتی ۔ صرف یو پی میں بی جے پی کی حکومت کو بچانے کے لئے وکاس دوبے کو انکاؤنٹر کرکے موت کی نیند سلادیا گیا ۔ کلیان بنرجی نے اور کہا کہ بی جے پی جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی ہے ۔ بس مذہب کو مذہب سے لڑانے نفرت کی آگ بھڑکا کر جئے شری رام بول کر کرسی پر قابض ہونا جانتی ہے اور اس کے خلاف کوئی بولتا ہے تو انکاؤنٹر کردیا جاتا ہے اور کوئی سیاسی مخالف جماعت آواز اٹھاتی ہےتو اسے غلط معاملے میں پھنسا کر سلاخوں کے پیچھے ڈھکیل دینے کا کام کرتی ہے ۔ کلیان بنرجی ہگلی - چنسورہ میونسپلٹی میں تقرری بدعنوانی کے معاملے میں کہا کہ سی پی ایم ، بی جے پی کو اس معاملے میں خوش ہونے اور واہ واہی لینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اس لئے کہ جب مجھے تقرری کو لیکر بدعنوانی کا پتہ چلا تو میں خود فرحاد حکیم سے کہکر تقرری کو مسترد کروایا تھا ۔ رہی بات بدعنوانی کی تو بی جے پی اور امیت شاہ سے بڑا بدعنوان کون ہو سکتا ہے ۔
Comments
Post a Comment