شہیدوں کے لہو ہی محاذی حکومت کے خاتمے کی بنیاد رکھی : سریش مشرا آج پورے ریاست کے ساتھ ہگلی ضلع میں بھی ترنمول کے جانب سے یومِ شہداء منائی گئی شہروں کے نام کی فہرست پر پھول مالا چڑھا یا گیا ۔
ہگلی21 / جولائی ( محمد شبیب عالم ) ترنمول شہید دیوس کا ستائیس واں سال کورونا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اسطرح سے نہیں منائی گئی ۔ جسطرح سے پہلے منائی جاتی رہی ہے ۔ لاک ڈاؤن کی صورتحال کو خیال میں رکھتے ہوئے ریاستی وزیر اعلیٰ محترمہ ممتا بنرجی اپنے کارکن و ایم پی سے لیکر ایم ایل اے ضلع بلاک میونسپل پنچایت سطح کے تمام رہنماؤں کو ہدایت کردی تھی کہ اس سال یومِ شہادت بلکل سادگی کے ساتھ منانی ہے ۔ آج اسی بات پر عمل کرتے ہوئے ۔ ہگلی ضلع کے تمام ترنمول رہنماؤں کو یومِ شہداء مناتے ہوئے دیکھا گیا ۔ ممتا کے ہدایت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب تمام لیڈران کارکنان اپنے اپنے پارٹی دفتر کے سامنے پرچم کشائی کئے اور اور آج سے ستائس سال قبل 1993 میں احتجاج کے دوران کل تیرہ ترنمول کارکنان شہید ہونے تھے ۔ بندن داس ، موراری چکرورتی ، رتن منڈل ، بسواناتھ رائے ، کلیان بندھوپادھیا ، اسیم داس ، کیشو بیراگی ، شریکانت شرما ، دلیپ داس ، پردیپ رائے ، محمد عبد الخالق ، رنجیت داس اور اینو مترا کے نام کی فہرست پر عقیدت کے پھول چڑھاتے دیکھائی دیئے ۔ رشڑا میونسپلٹی کے سابق نائب چئیرمین زاہد حسن خان اپنے دفتر مائتری پتھ پر پرچم کشائی کے بعد بڑا سا ایل ای ڈی ٹی وی لگاکر وزیر اعلیٰ کی تقاریر سننے کا اہتمام کیا تھا ۔ وہیں چاپدانی میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹ کے چئیر پرسن سریش مشرا اپنے تمام وارڈون میں جاکر شہروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور پرچم کشائی کی ۔ وہیں بھدریشور میونسپلٹی کے تیرہ نمبر وارڈ میں اس شہید دیوس کے موقعے پر ترنمول کانگریس کے جانب سے لوگوں کے درمیان ماسک تقسیم کیا گیا ۔ ادھر چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار بھی صبح سے ہی حرکت میں دیکھے وہ اپنے اسمبلی حلقہ کے مختلف علاقوں میں گئے وہاں شہیدوں کے نام کی فہرست پر پھول مالا چڑھایا ۔ اسی طرح سے چندن نگر میں یوتھ ترنمول کے رہنماء سوبوجیت نے اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ شہید دیوس کا اہتمام کیا اور شہداء پر عقیدت کے پھول چڑھایا ۔ اسی طرح سے آرم باغ ، گوگھاٹ ، پولوا ، داد پور ، پرسوڑا ، کھاناکل ، دھنیا کھالی ، سنگور ، ڈانکونی کے علاقے میں ترنمول کارکنان و رہنماؤں نے شہیدوں کو یاد کیا ۔ تارکیشور میں اتم کنڈو کی رہنمائی میں یہ تقریب منعقد کی گئی ۔ وہیں بانسبیڑیا میں امیت گھوش کی قیادت میں ایک طرف تو دوسری طرف راجہ چٹرجی کی قیادت میں شہداء کو یاد کیا گیا ۔ آج کی اس تقریب کےلئے صبح سے ہی ترنمول کارکنان و رہنماؤ تیاری میں جٹ گئے تھے ۔ جگہ جگہ سمادھی بنائی گئی تھی ۔ کئی علاقوں میں جوئنٹ سکرین بھی لگائے گئے تھے ۔ جہاں ممتابنرجی کی تاریخی تقریر کو سننے کے لئے ترنمول لیڈران کارکنان کے علاوہ عام لوگوں نے بھی دلچسپی دیکھایا ۔ اس دوران بہت سارے ترنمول لیڈران اپنے موبائل پر ممتا بنرجی کی براہراست تقریر دیکھتے نظر آئے ۔ آج کی اس تقریب کو لیکر ترنمول رہنماؤں و کارکنوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا ۔ رشڑا میونسپلٹی کے سابق چئیرمین وجئے ساگر مشرا بھی اپنے دفتر کے سامنے پرچم کشائی کے بعد شہداء پر عقیدت کا مالا چڑھایا ۔ یہ پہلا ایسا موقع رہا جو بغیر دھرم تکہ میں اجلاس کئے ترنمول کے جانب سے یومِ شہداء منائی گئی ۔
Comments
Post a Comment