کورونا کے مدنظر چنسورہ میں آج سے روزانہ سینیٹائز شروع خوفزدہ نہ ہوں حکومت آپکے ساتھ ہے : اسیت مجمدار

 ہگلی16/جولائی ( محمد شبیب عالم ) ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت پر مرکزی حکومت کی جانب سے پیٹرول  ڈیزل  رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ترنمول کا احتجاجی مظاہرہ اور جلوس نکالی گئی ۔      آج چنسورہ کے ایم ایل اے اسیت مجمدار کے رہنمائی میں ایک بار پھر عالی شان احتجاجی جلوس نکالی گئی ۔  یہ احتجاجی جلوس چنسورہ کے پیپل پاتی موڑ سے شروع کی گئی اور کامار پاڑہ موڑ پر اختتام پزیر ہوا ۔  آج کی اس احتجاجی جلوس میں ایم ایل اے کے علاوہ چنسورہ میونسپلٹی کے سابق چئیرمین گؤری کانتو مکھرجی چنسورہ شہر ترنمول کانگریس کے صدر سنجیو مترا اور ہزاروں کی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے قدم سے قدم ملاتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف سخت نعرہ لگاتے دیکھائی دیئے ۔   اس موقعے پر ایم ایل اے اسیت مجمدار نے کہا کہ مرکزی حکومت پیٹرول  ڈیزل کے ساتھ رسوئی گیس کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کرکے ملک کے عوام پر مالی بوجھ ڈال رہی ہے ۔ اسکے علاوہ ریلوے کو غیرسرکاری کرنے ، کوآپریٹیو بینک کو غیرسرکاری کرنے میں لگی ہے ۔ جبکہ آج پورے ملک کے عوام کورونا لاک ڈاؤن کی مارجھیل رہے ہیں ۔ ضرورت ملک کے عوام کی خدمت کرنے کی تھی ۔ مگر اسکے برعکس عوام پر طرح طرح کے بوجھ ڈال کر انکی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے ۔ مرکز کی اسی ہٹھ دھرمی کے خلاف یہ احتجاجی جلوس نکالی گئی ہے ۔  جہاں معاشرتی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے یہ جلوس نکالی گئی ہے ۔ تین فٹ کی دوری کا خاص خیال رکھا گیا ہے ۔   اسیت مجمدار نے کہا کہ چنسورہ میونسپلٹی کے علاقے میں لوگ تیزی کے ساتھ متاثر ہورہے ہیں ۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئندہ کل یعنی بروز جمعہ سے روزانہ چنسورہ کے تمام وارڈوں کو ہر روز صبح نو بجے سے سینیٹائز کیا جائے گا ۔  اس دوران اسیت مجمدار نے لوگوں سے کہا کہ آپ بلکل خوفزدہ نہ ہوں ۔ کورونا سے لڑائی میں حکومت  ممتابنرجی کے ساتھ ایم ایل اے اور میونسپل انتظامیہ آپکے ساتھ ہیں ۔ بس اتنا ضرور کہونگا کہ اس مہلک مرض سے بچنے کے لئے جو احتیاطی تدبیر بتائیں گئے ہیں اس پر سختی سے عمل کریں ۔ بغیر ماسک کے گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔  انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ مرض کبھی بھی کسی کو بھی ہو سکتا ہے ۔ اس لئے برائے مہربانی کسی سے نفرت نہ کریں ۔ کوئی شخص اس سے متاثر ہوجاتا ہےتو اس شخص کو حقارت کی نگاہ سے نہ دیکھیں ۔ بلکہ اسکی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ شخص اپنے آپ کو چھوٹا نہ سمجھے ۔ جیسے پہلے ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی بھائی چارگی بنائے رکھے تھے ویسے ہی ابھی بھی قائم رکھیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا