بانسبیڑیا میں جشنِ عید میلادالنبی مزہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول جلوس میں شامل ہوئے ۔
ہگلی10/نومبر (محمد شبیب عالم ) آج پوری دنیا کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال و اضلاع میں بھی سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی ولادت باسعادت کو شایان شان انداز میں منایا گیا ۔ اس دوران شمعِ رسالت کے پروانوں نے مختلف انداز میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے نظر آئے ۔ اس دوران راستے گلی محلے کوچہ کوچہ سبز پرچم لہرائے لوگ نعرہء تکبیر بلند آواز میں لگائے ۔ جلوس محافل میلاد اور تقریبات میں شان محمد صلی اللہ علیہ السلام کے جشنِ آمد رسول کے موقعے پر درو دیوار درود و سلام سے گونج اٹھا ۔ ہگلی ضلع کے رشڑا تیلنی پاڑہ بھدریشور چاپدانی اور بانسبیڑیا میں ہزاروں کی تعداد میں عا شقان رسول جلسہ و جلوس میں شامل ہوئے ۔ بانسبیڑیا میں گنجس جامع مسجد پرانی لائن سے مرکزی جلوس شروع ہوا اور کدم تلہ شب پور بس اسٹینڈ سے ہوتے ہوئے نئی لائن پرانی لائن اور گوشت محلہ سے گزرتے ہوئے اسلام پاڑہ ریلوے ہالٹ اسٹیشن کے قریب اسلامیہ گوٹس کمیٹی (بکری منڈی ) کے لاج پر آکر اختتام پزیر ہوا ۔ اس دوران کافی تعداد میں پولیس کے جانب سے بھی سخت سیکوریٹی کا بندوبست دیکھنے کو ملا ۔ جلوس ختم ہونے کے بعد تمام مقامی مساجد کے آئمہ اکرام جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے متعلق اہم باتیں لوگوں کو بتائے ۔ اس دوران آئمہ اکرم نے ایک بات پر توجہ دیتے ہوئے کہا کہ آئمہ اکرم کسی بات پر سختی ظاہر کریں تو اسے شکایت نہ سمجھیں وہ باتیں اصلاح کے لئے ہی کہی جاتی ہے ۔ کچھ اسطرح سے کہ ڈاکٹر بیماری سے نجات دلانے کے لئے میٹھی دوا کے ساتھ انجیکشن بھی دیتا ہے جو چبھتا بھی ہے مگر اس کا مقصد آپ کو تکلیف دینا نہیں ہوتا ہے ۔ آخر میں فاتحہ خوانی کے بعد جلسہ اختتام کو پہونچا ۔ اس بار جلوس کے دوران ڈی جے باجے کا استعمال نا کے برابر دیکھنے کو ملا ۔ حالانکہ آئمہ اکرام کے لاکھ سمجھانے کے باوجود بھی کئی علاقوں میں جگہ جگہ ڈی جے باکس بجتا رہا ۔ آج کا یہ تہوار اس بار بھی نہایت ہی پرامن ماحول میں گزرا ۔ موسم میں جو لگاتار دو دنوں سے گڑبڑی پائی جارہی تھی آج اچانک سے موسم خوشگوار ہوگیا لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔
Comments
Post a Comment