مولانا آزاد ماہر تعلیم ہی نہیں ادیب صحافی عالم یوں کہیں کہ وہ اپنے آپ میں ایک انجمن تھے : امام فضی القمر

  
ہگلی12/نومبر (محمد شبیب عالم ) مولانا ابولکلام آزاد کے یومِ  پیدائش کے موقع پر بانسبیڑیا ڈنگل ہاٹ بورو پاڑہ موڑ پر صوفیاء مسجد کے خطیب و امام محمد فضی القمر کی قیادت میں ایک چھوٹی سی نشست منعقد کی گئی ۔ جس میں علاقے کے باشعور حضرات بھی شرکت کئے ۔ اس تقریب میں ہیومن رائٹ پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے ٹاؤن صدر منور علی اور سیکریٹری وکیل خان بھی شامل رہے ۔ آج کی اس چھوٹی سی تقریب کے دوران امام محمد فضی القمر نے مولانا ابولکلام آزاد کے سوانح حیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مولانا آزاد یوں تو کسی کے تعریف کے محتاج نہیں ہیں ۔ انہوں نے ہندوستانی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے میں عظیم خدمات انجام دیئے ۔ آج گیارہ نومبر انکی یومِ پیدائش کا دن ہے ۔ اس دن کو ہمیں شدت سے یاد کرنا چاہئے اپنے محسن کے خدمات کو سراہنا چاہئے انہوں نے ملک قوم  سماج کے لئے بل خصوص تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے جو کردار ادا کئے ہیں ہم کیا پوری دنیا اسے فراموش نہیں کرسکتی ہے ۔ مولانا آزاد ایک عظیم ماہرِ تعلیم ہی نہیں ایک ادیب ایک صحافی ایک عالم ایک ماہر سیاست داں یا یوں کہہ سکتے ہیں کہ وہ خود میں ایک انجمن تھے ۔ ہمیں چاہئے کہ اس دن ہم سب سماج کے ہر طبقے بلا فرق مزہب و ملت دھوم دھام سے اس دن کو منائیں اور انکے راستے پر چلتے ہوئے آج ملک میں جو آپسی نا اتفاقی بڑھتی جاری ہے اسے دور کرنے چاہئے ہمارے محسن مولانا آزاد یہی ہمیں درس بھی دیئے ہیں ہم سب کو اس پر عمل کرنی چاہئے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا