چنسورہ میں پریس اور پولیس کے درمیان دوستانہ فٹبال میچ پریس کی شکست اے سی پی بنے مین آف دی میچ ۔
ہگلی16/نومبر (محمد شبیب عام ) آج چنسورہ پولیس کمشنر دفتر کے میدان (پولیس لائن ) میں چندن نگر xi اور پریس xi کے درمیان ایک دوستانہ فٹبال میچ کھیلا گیا ۔ اس کھیل میں پولیس کمشنر کی ٹیم 3-1 سے جیت گئی ۔ آج کھیل کے دوران ایک بات محسوس کیا گیا کہ قلم چلانے والے پیر چلانے میں ناکام ہو گئے ۔ کسی بھی طرح چندن نگر پولیس xi کی جانب سے تین گول کھانے کے بعد جوابی طور پر ایک گول ہی مار پائے ۔ اس کھیل میں اے سی پی (1) پلاس ڈھالی کو مین آف دی میچ ہوئے ۔ اس کھیل میں چندن نگر پولیس کمشنر ہمایوں کبیر بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ پیش کیا ۔ کھیل کے اختتام پر ہمایوں کبیر نے کہا کہ یہ ایک دوستانہ میچ تھا ہم سب جانتے ہیں کہ پولیس اور پریس والوں کو انٹرٹینمینٹ کا موقع ہی کہاں ملتا ہے اس بھاگ دوڑ میں ۔ اسی لئے آج ایک چھوٹا سا وقفہ پاکر ہم مستی مزہ کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ بھی بھت اچھے کھیلے ہیں اور کامیابی ناکامی تو ایک سکے کے دو پہلو ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دسمبر ماہ میں ہم سب کرکٹ میچ بھی کھیلیں گے ۔ آج کے اس کھیل میں پریس XI کی کپتانی گوتم گھوش نے کی تو وہیں پولیس XI کی کپتانی پولیس کمشنر ہمایوں کبیر نے کیا ۔
Comments
Post a Comment