آج سے کولکاتا میں ہندوستان کی پہلی کثیر- مقام ، میگا- سائنس نمائش ’’وگیان سماگم‘‘ کی شروعات
آج کولکاتا میںہندوستان کی پہلی کثیر-مقام، میگا- سائنس نمائش ’’وگیان سماگم‘‘ کا افتتاح مرکزی وزیر برائے سائنس و تکنالوجی ڈاکٹر ہرشن وردھن کیا۔یہ وگیان سماگم کولکاتا میں 31 دسمبر، 2019 تک جاری رہے گا۔تاہم وگیان سماگم کا سفر ممبئی اور بنگلورو میں بھی رہا۔
وگیان سماگم کے انعقاد میں ڈی اے ای، ڈی ایچ ٹی، این سی ایس ایم، زیر تحت وزارت برائے ثقافت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان اداروں کے ذریعہ فنڈنگ بھی کی جارہی ہے۔ اس موقع پر وزیر موصوف ہرش وردھن نے کہا کہ میگا سائنس پروجیکٹوں کے تحت نئی نئی ایجادات سے ہم روبرو ہوں گے یہ ایجادات ہماری روز مرہ کی زندگی میں بہت کارآمد ثابت ہوں گی۔ فوٹو گرافی کے شعبے میں جدید تکنالوجیوں اور طبی سہولیات میں جدید آلات کے مفید استعمال سے بھی ہم فوائد حاصل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اس طرح کی سائنسی ایجادات کو فروغ دینے میں سائنسی اداروں کیلئے خصوصی طور پر امداد بہم پہنچائی ہے۔ انہوں نے فرانس میں بھی ہماری حصولیابیوں کو اجاگر کیا ہے جن میں آئی ٹی ای آر پروجیکٹ شامل ہیں۔ملک میں، میک ان انڈیاکو فروغ دینے کیلئے ایڈوانس تکنالوجیوں کی تعمیر پر بھی خصوصی توجہ دینے کی بات کی ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ملک میں استعمال ہونے والے ایسے پروجیکٹوں پر 70 فیصد سرمایہ کاری بھی کی جارہی ہے۔
کولکاتا کے بعد وگیان سماگم کا اہتمام نئی دہلی میں بھی کیا جائے گا۔ 20 جنوری، 2020 سے 20 مارچ، 2020 تک نیشنل سائنس سنٹر میں اس کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس موقع پر پروفیسر اشوتوش شرما نے کہا کہ ہندوستان نے ماضی میں بھی متعدد سائنسدانوں کو پیدا کیا ہے ۔ وگیان سماگم کے ذریعہ دراصل ہماری نئی نسل کے ذہنی آبیاری کی جائے گی اور وہ عالمی پیمانے پر سائنس کے تئیں جتنے امکانات ہیں ہماری یہ نئی نسل اس سے فیضیاب ہوگی۔
اس موقع پر آٹومک انرجی کمیشن کے چیئرمین اور محکمہ برائے آٹومک انرجی کے سکریٹری شری کے این ویاس ، ڈی اے ای کے سابق سکریٹری شری سیکھر باسو تقریب میں موجود تھے ۔ تاہم عالمی سائنس پروجیکٹ کی باوقار نمائش کے میزبان کے طور پر نیشنل کونسل فار سائنس میوزیم (این سی ایم) کے سکریٹری شری اے ڈی چودھری، اپیکس کمیٹی، وگیان سماگم کے چیئرمین شری رنجیت کمار اور انڈسٹریل کولا بوریشن اینڈ پروگرام ڈویژن (آئی سی پی ڈی)، ڈی اے ای کے سربراہ شری ارون سریواستو اور اپیکس کمیٹی کے کنوینر کے علاوہ سائنس سٹی، کولکاتا کے ڈائرکٹر شری سبھا پرتا چودھری اور میگا سائنس ڈویژن ، محکمہ برائے سائنس و تکنالوجی (ڈی ایچ ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر پراویر استھانا بھی موجود تھے۔
India’s first global, MegaScience Exhibition ‘VigyanSamagam’ begins today in Kolkata ۔
Comments
Post a Comment