بانسبیڑیا میں کارتک پوجا آئندہ سترہ نومبر سے شروع پولیس کی سخت حفاظتی بندوبست ۔

ہگلی14/نومبر (محمد شبیب عام ) آج بانسبیڑیا ہنسیشوری مندر کے احاطے میں ہگلی ضلع گرامین پولیس کے اور بانسبیڑیا میونسپلٹی کے جانب سے ایک پریس کانفرینس منعقد کی گئی ۔ جس میں ہگلی گرامین کے ایس پی تتھاگتا باسو ڈی این ٹی ڈی ایس پی کرائم آشش کے علاوہ موگرا تھانہ کے او سی بھی شامل رہے ۔ انکے علاوہ بانسبیڑیا میونسپلٹی کی چئیر پرسن ارجیتا سیل ۔ کونسلر امیت گھوش ۔ چنسورہ موگرا بلاک کے سابق صدر دیبوبرتا بسواس اور دیگر ترنمول رہنما و کارکنان شرکت کئے ۔ اس دوران ایس پی تتھا گتا باسو نے صحافیوں کو بتایا کہ آئندہ 17نومبر سے بانسبیڑیا شہر کا مشہور تہوار کارتک پوجا شروع ہونے جارہا ہے جو آئندہ 20نومبر تک چلے گا ۔   انہوں نے پوجا کے دوران سخت حفاظتی انتظامات رکھنے کا یقین دلایا ۔ اس دوران پوجا میپ کے ساتھ پریس آئی کارڈ جو پوجا کے دوران کوریج کرنے کے لئے افتتاح کیا ساتھ ہی بچوں کے لئے بھی آئی کارڈ جاری کیا ۔ تاکہ گارجین پوجا گھومنے کے دوران بچوں کے گلے میں نام پتہ لکھکر ڈال دیں تاکہ انہیں گم ہونے سے بچایا جاسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار گزشتہ کے مقابلے پوجا منڈپوں کی تعداد بڑھی ہے ۔ انہوں نے بانسبیڑیا ساہاگنج مرکزی پوجا کمیٹی اور انکے ممبران سے اپیل کیا کہ اس پوجا کو دیکھنے کے لئے دور دراز دوسرے ضلع اور اسٹیٹ سے بھی عقیدت مند آتے ہیں انہیں کسی طرح کی دشواری نہ ہو اسکا خیال رکھا جائے ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا