رس گلہ کی لڑائی میں آخرکار بنگال اڑیسہ سے جیت گیا اس خوشی میں ہگلی میں جشنِ رس گلہ منایا گیا ۔

 ہگلی14/نومبر (محمد شبیب عام ) آج ہگلی ضلع مٹھائی کاروباری تنظیم کے جانب سے "رس گلہ دیوس " منایا گیا ۔  اس موقعے پر چندن نگر اسپتال کے مریضوں اور اناتھ آشرم میں رہنے والوں کا منھ میٹھا کروایا گیا ۔ اسکے بعد شام کو چنسورہ گھڑی موڑ پر جشنِ رس گلہ تقریب منعقد کی گئی جہاں پچیس ہزار سے زائد رس گلے مقامی لوگ و راہگیروں میں تقسیم کیا گیا ۔ لوگوں نے اس طرح کے اہتمام سے پہلے حیرانی ظاہر کیا اسکے بعد رس گلہ کھاکر خوشی کا اظہار کیا ۔ لوگوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں اسطرح کا ایسا موقعہ ہے ۔  اس تقریب میں شامل مقامی ترنمول ایم ایل اے اسیت مجمدار نے نہایت ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رس گلے کی لڑائی میں بنگال آج اڑیسہ سے جیت ہی گیا ۔ برسوں سے لڑائی چل رہی تھی کہ رس گلے کا ایجاد کس نے کیا ؟ بنگال یا اڑیسہ ۔ گزشتہ دنوں جی آئی نے آخر کار بنگال کو جیت کا سرٹیفکیٹ دے دیا اور بتایا کہ کولکاتا کے نوین چندر داس باگ بازار میں پہلی بار انہوں نے ہی رس گلے کا ایجاد کیا تھا ۔ یہ سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنرجی نے ہمیں ہدایت دیں کہ آج ایک طرف جہاں چلڈرینس ڈے منارہے ہیں وہیں اس نئی کامیابی پر رس گلہ ڈے بھی منائیں ۔ اسی وجہ سے آج ہم رس گلہ ڈے منارہے ہیں جسے جشنِ رس گلہ بھی کہا جا سکتا ہے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا