چندن نگر میں سندور کھیل کے ساتھ عورتوں نے جگت دھتری کو الوداع کہا ۔
ہگلی7/نومبر (محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے چندن نگر کا مشہور تہوار جگت دھتری پوجا گزشتہ ایک ہفتے سے جاری آج ختم ہوا ۔ اس بار بنگالی ہندو عقیدت مندوں نے دو دنوں کے نومی کا مزہ لیا ۔ یوں تو یہ پوجا پورے بنگال میں منائی جاتی ہے مگر چندن نگر کے لئے یہ مہاپوجا کہا جاتا ہے اور یہاں کے عوام چاہے جس مزہب کے کیوں نہ ہوں وہ اس پوجا کی شدت سے انتظار کرتے ہیں ۔ اس پوجا کی اہمیت اتنی بے کہ تین چار دنوں کے لئے چند جوڑی اضافی ٹرینں چلائی جاتی ہیں اسکے باوجود بھی ہرسال چندن نگر آنے جانے کے دوران ایک دو لوگ حادثے کے شکار ہوجاتے ہیں ۔ اس سال بھی گزشتہ پانچ دنوں کے درمیان تین لوگوں کی موت ٹرین سے گرجانے کی وجہ سے ہو چکی ہے ۔ کثیر تعداد میں لوگ یہاں آتے ہیں جسکی وجہ سے کافی بھیڑ ہوجاتی ہے ۔ یہ پوجا طرح طرح کی کمکماتی روشنی مختلف قسم کے لائٹ اور لائٹ کے زریعے دنیاوی بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے جو واقعی دیکھنے لائک ہوتے ہیں ۔ آج جگت دھتری پوجا کی بھسان ہے رات بھر لوگ راستے کے دونوں کنارے کھڑے ہوکر روشنی کی نمائش دیکھتے ہیں ۔ ساتھ ہی جگت دھتری دیوی جو درگا کی شکل ہے اسے عورتیں آپس میں ایک دوسرے کو لال سندور لگاکر الوداع کہتی ہیں ۔ اسکی ایک جھلک چندن نگر کے اروند سنگھ کلب میں دیکھنے کو ملی ۔ اس کلب کے تحت 52واں سال پوجا کا منایا گیا یہاں دوپر کے وقت عورتیں جھومتے ناچتے گاتے ہوئے ایک دوسرے کو سندور لگا رہی تھیں جسے سندور کھیلا کے نام سے جانا جاتاہے ۔
Comments
Post a Comment