تانتی باغ لائبریری میں کمپیوٹر سینٹر کا افتتاح

 کولکاتا 30/نومبر  - آج بروز سنیچر دن کو 11بجے تانتی باغ لائبریری کا کمپیوٹر سینٹر کا افتتاح جناب امیرالدین بابی کونسلر و ایم آئی سی مارکیٹنگ کے دست مبارک سے انجام پایا ۔  کونسلر صاحب نے اپنی ذاتی 
خرچ سے 3عدد کمپیوٹر سیٹ انٹرنیٹ کے ساتھ طلباء و طالبات کے روشن و تابناک مستقبل کی غرض سے عنایت کیا ہے  ۔ دیگر مقررین میں  محمود ایس مراد نے ائیر کنڈیشن کا وعدہ کیا  ۔ پروفیسر صوفی شیریں صاحبہ نے اپنی گراں قدر تصنیف لائبریری کو عطاء کیا  ۔  جناب پروفیسر امجد حسین عالیہ یونیورسٹی  جناب پرویز رضا نے بھی اپنے نیک تاثرات پیش کئے  ۔ تقریب کی کاروائی ادارے کے سیکریٹری حاجی نسیم اختر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا  اور لائبریری کی مختصر تعارف کرایا ۔ دیگر شرکاء جلسہ نےمیں پروفیسر ابوبکر جیلانی  ڈاکٹر اسرار احمد  محمد جہانگیر  دلیپ رائے  سلطان الحق  محمد شاہد احسان  محمد نیازالدین  محمد علی غلام شبیر و دیگر ادارے کے ممبران میں اشرف محمد  جعفر  محمد اسلام  توفیق اختر  فضیل نور محمد جاوید  محمد فضاء الدین  نے شرکت کی ۔ ادارے کے نائب ناظم کامران حسن نے نقابت کے فرائض  بطریق احسن انجام دیئے  ۔  ( محمد نسیم اختر ، سیکریٹری ) 

Comments