بانسبیڑیا ڈینگو کے گرفت میں 18لوگ بیمار گجس جوٹ مل انتظامیہ صفائی کی بات پر مزدوروں کو قصور وار بتایا ۔

ہگلی یکم / نومبر (محمد شبیب عالم ) بتایا جاتا ہے کہ ڈینگو ایک مہلک مرض ہے اور آج یہ مرض بانسبیڑیا گنجس جوٹ مل اور اسکے قریبی علاقوں کو اپنے گرفت میں لے چکاہے ۔ تازہ تحقیق کے بنیاد پر ابھی تک 18لوگ اس مرض میں مبتلا ہونے کی خبر ملی ہے ۔  اسکے علاوہ بانسبیڑیا کو ایک نامعلوم بخار بھی لوگوں کو اپنی گرفت میں لئے ہوئے ہے ۔ یہ بخار زیادہ تر نوعمر لوگوں کو اپنی آغوش میں لے لیا ہے ۔ جسکی وجہ سے ہر ایک گھر میں ایک سے زائد لوگ مریض بنے ہوئے ہیں ۔ مقامی اسپتالوں میں بیڈ کی قلت محسوس کی جانے لگی ہے ۔  گزشتہ کل بانسبیڑیا میونسپلٹی کے سی آئی  آئی  سی امیت گھوش 19نمبر وارڈ کے کونسلر کے ساتھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی ایک ٹیم علاقے میں آئی اور ڈرین نالوں سے پانی نکال کر ٹیسٹ کیا اور بتایا کہ سوفیصد یہاں ڈینگو کا لاروا پایا گیا ہے ۔  اس جانچ کے بعد آج میونسپلٹی کے جانب سے ڈینگو مچھروں کو روکنے کے لئے ادویات کا استعمال کیا گیا ۔   ادھر ڈینگو کے وجہ سے مزدور کالونی میں رہنے والے لوگوں میں خوف دیکھا گیا ۔ اس دوران مزدوروں نے جوٹ مل انتظامیہ پر صاف صفائی کےلئے لاپرواہی کا الزام لگایا اور کہا کہ علاقے کے نالہ دن میں جہاں دو دفعہ صاف ہوا کرتا تھا آج ہفتے میں صرف تین دن صاف کیا جاتا ہے ۔ کمپنی زور زبردستی کوڑا دان ( کوڑے کا ڈبہ ) ہمیں دیکر ہم سے کوڑا ٹیکس وصول کرنا چاہتی ہے ۔ ہمارے انکار پر اسی طرح کے ہٹھ دھرمی کا رویہ اختیار کی ہوئی ہے ۔   اس معاملے میں جب گنجس جوٹ مل انتظامیہ سے آج بات کی گئی تو مل کے چیف پرسنل منیجر آر پی ساؤ نے پہلے تو دکھ کا اظہار کیا ۔ پھر انہوں نے کہا کہ گنجس اپنے طور پر پوری طرح سے صاف صفائی کا احتمام کررہی ہے ۔ لیکن یہاں کے مزدور خود صاف صفائی نہیں چاہتے ۔ ہم " بیتان " تنظیم کے تحت علاقے میں صاف صفائی کےلئے لاکھوں روپئے خرچ کررہے ہیں ۔ مگر لوگ اپنے گھروں کا کوڑا کچڑا کوڑے دان میں پھینکنے کے بجائے نالوں میں پھینک رہے ہیں ۔ اسی وجہ سے ہم نالوں کی صفائی دن میں دو دفعہ کے بجائے ہفتے میں تین  دن کردیئے ہیں ۔    آر پی ساؤ نے بانسبیڑیا میونسپلٹی کی کارکردگی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جتنا ان سے مدد کی امید کی جاتی ہے ۔ اسکے علاوہ اس علاقے میں صفائی ورکرس بھی نہیں دیا جاتا ہے اور نہ ہی میونسپلٹی کے لوگ صفائی کرنے آتے ہیں او یہ کہکر کے یہ گنجس جوٹ مل کا علاقہ ہے ۔ جبکہ ہم ٹیکس کے شکل میں بھاری رقم ادا کرتے ہیں ۔  اسکو لئے میونسپلٹی کو کئی بار خط بھی لکھا گیا ہے ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ میں آئندہ کل سے علاقے کی اور بہتر صاف صفائی کیسے ہو کہاں گندگی ہے اسے ہٹایا جائے گا ۔ لیکن مزدسے گزارش ہےکہ کوڑا کچڑا نالہ ڈرین میں نہ ڈال کر جو ڈبہ دیا گیا ہے اس میں ڈالیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا