ویلنگٹن جوٹ مل مزدوروں کو چھٹ پوجاکے موقعے پر رشڑا میونسپلٹی کا تحفہ ۔

 ہگلی یکم نومبر (محمد شبیب عالم ) ہگلی ضلع کے تحت رشڑا میونسپلٹی کے جانب سے رشڑا ویلنگٹن جوٹ مل کے مزدوروں کو تحفہ ۔ مزدور کالونی میں رہنے والے ڈیڑھ ہزار سے زائد مزدوروں میں خوشی ۔   آج رشڑا میونسپلٹی کے جانب سے یہاں ایک کمیونٹی بیت الخلاء کا افتتاح رشڑا میونسپلٹی کے چئیرمین وجئے ساگر مشرا نائب چئیرمین زاہد حسن خان کے ہاتھوں ہوا ۔ اس تقریب میں یہاں ترنمول کے بہت سارے رہنماء و حامیوں نے شرکت کیا ۔  اس دوران چئیرمین وجئے ساگر مشرا نے بتایا کہ یہاں مزدوروں اور انکے بال بچوں کے لئے بیت الخلاء کا احتمام نہایت ہی بدترین تھا ۔ لوگوں کو خاصی دشواریاں ہوتی تھی ۔  جسے دیکھتے ہوئے رشڑا میونسپلٹی کی ذاتی فنڈ سے اسے تعمیر کیا گیا جسکی لاگت دس لاکھ روپئے کے قریب آئی ہے ۔      انہوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ ممتابنر جی کی تعریفیں بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج انہیں کی ترقیاتی کاموں کے وجہ سے یہ سب ممکن ہورہا ہے ۔ ساتھ ہی ہمارے مقامی ایم پی کلیان بنرجی نے بھی علاقائی ترقیاتی کام کو انجام دینے کے لئے کوشاں رہتے ہیں ۔ جسکی مثال آج بھی اور پہلے بھی دیکھ چکے ہیں ۔  چئیرمین نے چھٹ جیسے مشہور تہوار کے متعلق کہا کہ ہرسال کی طرح امسال بھی چھٹ کے موقعے پر رشڑا میونسپلٹی عوامی سہولت کا خیال رکھتے ہوئے تمام طرح کے بندوبست کا اہتمام کیا ہے ۔ پانی بجلی روشنی صاف صفائی کے علاوہ سیکوریٹی کا بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ چھٹ کے دوران گھاٹ پر تیراک ، آبی پولیس اور دیگر تمام طرح کے ضروری سیکوریٹی کا بندوبست کیا گیا ہے ۔  اس موقعے پر زاہد حسن خان نے بھی ممتابنرجی اور کلیان بنرجی کی ترقیاتی کارکردگی پر روشنی ڈالا اور پر امن ماحول میں تہوار منانے کےلئے سبھی کو مبارکباد دیا ۔  ادھر ہر سال کی طرح امسال بھی چئیرمین وجئے ساگر مشرا جسطرح سے پھل  کپڑا اینٹ چھٹ پوجا کرنے والوں میں تقسیم کرتے ہیں ۔ اسی طرح سے نائب چئیرمین زاہد حسن خان پوجا کرنے والوں کے درمیان اناج اور ساڑیاں تقسیم کئے ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا