کابینہ سکریٹری نے مغربی بنگال اور اڑیسہ میں سخت طوفان ’بلبل‘ سے نمٹنے کی تیاری کا جائزہ لینے کیلئے این سی ایم سی میٹنگ کی صدارت کی



 نئی دہلی‘8/نومبر، 2019:
بحران کے بندوبست سے متعلق قومی کمیٹی (این سی ایم سی) کی ایک میٹنگ آج کابینہ سکریٹری جناب راجیو گووا کی صدارت میں خلیج بنگال اور مغربی بنگال اور اڑیسہ کے متوقع طور پر متاثر ہونے والے ساحلی اضلاع میں سخت طوفان ’بلبل‘ سے نمٹنے کی تیاری کا جائزہ لینے کیلئے منعقد کی گئی۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے بتایا کہ خلیج بنگال سے اٹھنے والے طوفان میں اب شدت پیدا ہوگئی ہے اور 10 نومبر 2019 کو علی الصباح اس کے مغربی بنگال کے ساحل سے گزرنے کی توقع ہے۔ اس دوران تیز اور تیز ترین بارش کے ساتھ 110-120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک کی تیز ہوائیں اور 1.5 میٹر تک اونچی طوفانی لہریں اٹھنے کی توقع ہے۔
مغربی بنگال اور اڑیسہ حکومتوں کے افسروں نے بتایا کہ انھوں نے اس کیلئے ضروری تیاریاں کرلی ہیں اور ایس ڈی آر ایف و فائر سروس ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔ مچھلی پکڑنے کے کام کو ملتوی کردیا گیا ہے اور نچلے علاقے میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف کی 14 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ ریاستوں کی درخواست پر مزید ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔ وزارت دفاع کے افسروں نے بتایا کہ کوسٹ گارڈ، ہندوستانی بحریہ کی ٹیمیں پہلے ہی تعینات کی جاچکی ہیں اور فوج اور فضائیہ کو تیار رکھا گیا ہے۔
کابینہ سکریٹری نے موجودہ صورت حال اور بچاؤ اور راحت کے کاموں کے لئے تیاری کا جائزہ لیا اور ہدایت جاری کی کہ ضرورت پڑنے پر فوری امداد فراہم کی جائے۔ انھوں نے دونوں ریاستوں کو مشورہ دیا کہ وہ جانی نقصان اور بنیادی ڈھانچے کے نقصان سے بچنے کیلئے تمام اقدامات کریں اور انھوں نے اس سلسلے میں مرکز کی جانب سے ہر طرح کی امداد کی یقین دہانی کرائی۔ مغربی بنگال کی ریاستی حکومت سے خصوصی طور پر درخواست کی گئی کہ وہ ساگر جزائر، ایسٹ میدنی پور اور شمال و جنوبی 24 پرگنہ اضلاع میں نچلے علاقوں سے لوگوں کو نکالے جانے کو یقینی بنائے تاکہ کسی طرح کی جانی نقصان سے بچا جاسکے۔ ریاستی حکومتوں سے یہ درخواست بھی کی گئی کہ وہ اس وقت سمندر میں موجود تمام ماہی گیروں کو ساحل پر واپس لائے جانے کو یقینی بنائیں۔
اس میٹنگ میں وزارت داخلہ ، وزارت دفاع کے ساتھ ساتھ آئی ایم ڈی، این ڈی آر ایف، این ڈی ایم اے کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔ مغربی بنگال اور اڑیسہ کے سینئر افسروں نے اس میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔
Cabinet Secretary chairs NCMC meeting to review preparedness to deal with Severe Cyclone ‘Bulbul’ over West Bengal and Odisha .

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا