درگاپوجا کالی پوجا دیوالی اور چھٹ پوجا کے بعد چندن نگر میں جگت دھتری پوجا کی دھوم سی پی کی سخت نگرانی ۔

 ہگلی4/نومبر (محمد شبیب عالم )  ریاست مغربی بنگال میں گزشتہ ایک ماہ سے پوجا فیسٹیول کا دور چل رہا ہے ۔ ایک طرف جہاں پورا مغربی بنگال درگاپوجا کے لئے جانا جاتا ہے ۔ وہیں ریاست کا الگ الگ علاقہ مختلف تہواروں کےلئے بھی جانا جاتاہے ۔ چاہے درگا پوجا ہو دیوالی ہو چھٹ پوجا ہو کارتک پوجا ہو چاہے جگت دھتری پوجا ہو ۔ گزشتہ کل چندن نگر مرکزی درگاپوجا کمیٹی کے جوئنٹ سیکریٹری سوبھوجیت ساؤ ایک پریس میٹ بلاکر بتایا کہ اس بار جگت دھتری پوجا سپتمی تین نومبر کو ہیں اسکے علاوہ اس سال نومی دو دنوں کا ہوگا جسکی وجہ سے یہاں ایک دن زیادہ پوجا کا لطف مغربی بنگال کے عوام اٹھائیں گے ۔ اس پوجا کو لیکر چندن نگر کے پولس کمشنر ہمایوں کبیر پاجا سے قبل علاقائی غریب بچوں میں کپڑے تقسیم کئے ۔ ساتھ ہی پوجا کے دوران سخت سیکوریٹی کا بھی بندوبست کئے ہیں ۔ دوپہر تین بجے کے بعد سے دوسرے دن صبح 6بجے تک راستے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔ تمام پوجا منڈپوں کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے فلائنگ اسکواڈ بغیر ڈریس میں لیڈی پولیس بھی تائنات ہیں جو منچلوں پر نظریں رکھی ہوئی ہیں ۔ اس کے علاوہ جگہ جگہ ہیلپ ڈیکس بھی لگائے گئے ہیں ۔  گزشتہ کل سے ہی ریاست کے ایم ایم ایل اے چئیرمین کونسلرس پوجا منڈپوں کے افتتاح میں لگے ہوئے ہیں ۔ ریاستی وزیر زراعت مملکت خود اپنے پوجا منڈپ کا افتتاح کئے تو وہیں ریاستی وزیر اطلاعات اندر نیل سین مختلف پوجا منڈپوں کا افتتاح کئے ۔ ایک طرح جہاں پہلے صرف چندن نگر ہی چگت دھتری پوجا کے لئے مشہور ہوا کرتاتھا جہاں لائٹ روشنی دیکھنے کے لئے اپنے ریاست ملک کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی آتے تھے ۔ آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے مگر اب اس پوجا کا دائرہ دن بدن بڑھنے لگاہے ۔ چندن نگر کے علاوہ مانکنڈو بھدریشور چاپدانی میں بھی اس پوجا کی دھوم ہے ۔ چاپدانی کے پالتا گھاٹ کے قریب میونسپلٹی کے سامنے جگت دھتری پوجا بھی گزشتہ تین سالوں سے دھوم دھام سے منائی جارہی ہے ۔ اس بار بھی اس پوجا منڈپ کا افتتاح شری رامپور لوک سبھا کے ترنمول ایم پی کلیان بنرجی نے کیا ۔ انکے ساتھ یہاں کے چئیرمین سریش مشرا اور کونسلر کے علاوہ کافی تعداد میں ترنمول کارکنان و حامیوں نے شرکت کیا ۔ پوجا منڈپ کے افتتاح کے بعد ناچ گانے کا رنگا رنگ تقریب بھی  منعقد ہوا ۔ اس دوران کلیان بنرجی نے کہا کہ یہاں لوگوں کی آپسی محبت و بھائی چارگی ہی مجھے کھینچ لاتی ہے ۔ ایک پھر سے انہوں نے کہا کہ یہ مینی بھارت ہے ۔ آج اسٹمی ہے لیکن پوجا گھومنے کےلئے صبح سے ہی چندن نگر سے گزرنے والی ٹرینیں کھچاکھچ لوگوں سے بھری دیکھائی دی ۔ اس دوران کچھ لوگوں نے تو آٹو ٹوٹو والوں پر غیرضروری کرایا وصول کرنے کا الزام بھی لگایا ہے ۔ کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ آٹو ٹوٹو والے مسافروں کے ساتھ بدسلوکی بھی کرتے دیکھے گئے ہیں ۔  لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم شکایت کریں تو کریں کس سے لوگوں کی من مانیاں بڑھتی جارہی ہے یہاں انتظامیہ بلکل لاپرواہ دیکھائی دے رہی ہے  ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا