بلبل کی وجہ سے گزشتہ کل سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش عام زندگی مفلوج دن بھر لوگ رہے گھروں میں قید تہوار کی تیاری پڑی پھیکی ۔

 ہگلی8/نومبر (محمد شبیب عالم ) بلبل طوفان کا اثر ہگلی ضلع میں بھی گزشتہ کل سے ہی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ کل جمعہ کی نماز کے بعد سے ہی لگاتار بارش ہورہی ہے ۔ آج صبح سے رہ رہکر تیز بارش کے ساتھ ہوائیں بھی چل رہی ہے ۔ جسکی وجہ سے بازار میں سننا ٹا چھائی ہے ۔ سبزی بازار ناکے برابر لگی ہے ۔ جوٹ ملوں میں لوگوں کی حاضری بھی کم درج کی گئی ہے ۔ یوں تو ریاستی حکومت پہلے ہی اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کرچکی تھی ۔  ادھر جشنِ عید میلادالنبی کے موقعے پر کئی علاقوں میں اسلامی کوئز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔ جو بارش کی وجہ سے متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ بانسبپڑیا اسلام پاڑہ سے خبریں ملی ہے کہ یہاں اسلامیہ گوٹس کمیٹی (بکری منڈی ) کی جانب جو اسلامی کوئز مقابلہ ہونے والا تھا اسے آج منسوخ کردیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ موسمی صورتحال دیکھنے کے بعد آئندہ تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔    یہاں ایک بات کی ذکر ضروری ہے کہ اس بارش کی وجہ سے موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج ساتھ ہی چائے پان کی دکانوں میں بھی سردی محسوس کی گئی ورنہ جسطرح سے گزشتہ رات اچانک آیودھیا معاملے میں آج فیصلہ آنے کی خبر ملی اور صبح دس بجے جو سپریم کورٹ کے جانب سے فیصلے آئے ۔ اسکا اثر کھل کر کہیں دیکھنے کو نہیں ملا ۔ ہاں کچھ غیر مسلم علاقوں میں ایک دو جگہوں پر پٹاخوں کی آوازیں ضرور سننے کو ملی مگر موسم کی نرمی نے اس تپش کو کم کردیا ۔ کچھ لوگوں نے دبے لہجے میں عدالت کے فیصلے کو قبول تو کیا مگر حق و انصاف کا فیصلہ نہیں بتایا ۔ لوگوں نے تو یہ بھی کہا کہ مسجدیں تو اور بھی ہیں عبادت کرنےکے لئے ۔ لیکن انصاف مسلمانوں کے ساتھ نہیں ہوا ۔ جب عدالت یہ قبول کرتی ہے کہ مسجد کسی مندر کو توڑ کر قائم نہیں کی گئی تھی اور نہ ہی وہاں رام کے پیدا ہونے کا ثبوت ہے ؟ تو مسجد کی ایک عمارت تو وہاں تھی اور اس عمارت کو شہید تو کیا گیا ۔ یہ بھی تو قانوناً جرم ہے تو عدالت ان مجرموں کے خلاف کیا کاروائی کرتی ہے اسکا بھی تو فیصلہ سنا دیتی ؟ آخر کہیں نہ کہیں عدالت تو معاملے کو محسوس تو ضرور کی ہے ورنہ پانچ ایکڑ زمین مسلمانوں کے لئے کیوں ؟ اور مسجد کے لئے جگہ دینے کی بات کرتی ہے تو اس سے زیادہ اور اچھا انصاف تب ہوتاکہ مسجد یا کسی بھی ڈھانچے کو غیرقانونی طریقے سے گرانے والوں کے خلاف کاروائی کا اعلان کرے مسلمان خوش ہو جائیں گے ۔       ایسی اور بھی باتیں ہوسکتی تھیں مگر بلبل نے لوگوں کو گھر کے پنجرے میں قید ہونے پر مجبور کردی اور بلبل خود آزادی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمکر برستی رہی ہے ۔   بازار میں کچھ لوگوں نے سبزیاں خریدتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ ایک تو پہلے سے ہی پیاز سنچری بنانے میں لگایا ہوا ہے آلو نئے ہوں چاہے پرانے بازار میں مہنگائی کی آلودگی پھیلائے ہوا ہے ۔ ہری سبزیاں آگ میں سلگ رہی ہیں اور آج لگاتار دو دنوں سے بارش بھی جاری ہے اور بتایا جارہا ہے کہ آئندہ دو دنوں تک جاری رہنے والی ہے تو ایسے میں سبزی کی قیمتیں کہاں پہونچے گی ۔ بلبل یومیہ مزدوروں اور مڈل کلاس کے لوگوں کے لئے کسی قہر سے کم نہیں ۔  ساتھ ہی آج آج نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یومِ پیدائش ہے ۔ تمام مسلم علاقوں میں جشنِ عید میلادالنبی کی تیاریاں قریب قریب پوری ہوچکی تھیں ۔ چائنیز بتیوں سے لوگ اپنے اپنے گھر دکان مکانوں کو سجانے میں تھے کہ یہ بلبل نے دستک دیدی ۔ اگر بارش نہیں تھم رہی ہے تو عید میلادالنبی کے جشن کو لیکر بچوں کے خوشی میں تھوڑی کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے ۔ لیکن حوصلہ بلند ہے سرکار کی آمد مرحبا ۔

Comments

Popular posts from this blog

اپنا حق حاصل کرنے کے لئے احتجاج کا کوئی ایسا طریقہ اختیار نہ کریں جس سے عوام کا عوام سے سامنا ہونے کا اندیشہ ہو : مولانا حلیم اللہ قاسمیجمعیۃ علماء مہاراشٹر کا یکروزہ تربیتی اجلاس بحسن و خوبی اختتام پذیر

अग्रणी चिकित्सा शिक्षा और व्यापक देखभाल HOPECON'25 कोलकाता में तैयार

کلکتہ کے مٹیا برج گارڈن ریچ( میٹھا تلاب) میں 26 جنوری ریپلک ڈے کے موقع پر جےء ہند ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے  کینسر آورنیس ایجوکیشنل کانفرنس پروگرام منعقد کیا گیا